یوٹیوبرز کاکانٹینٹ کے نام پر فیملی بیچنے کےبیان پر فہد مصطفیٰ کو جواب

3fahajssdmusjhhdhjddh.png

یوٹیوبر معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کے کانٹینٹ کے نام پر فیملی بیچنے سے متعلق بیان پر کرارا جواب دے دیا, اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ 'کانٹینٹ کے نام پر اپنی فیلمی بیچ رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے بیان پر یوٹیوبر معاذ صفدر نے کنول آفتاب کی پوڈ کاسٹ میں کہا میں نے بھی اداکار کا انٹرویو سنا لیکن کوئی ردعمل اس لیے نہیں دیا کیونکہ میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا'۔


معاذ صفدر نے کہا کہ 'میں یہ سوچ رہا تھا کہ میں بھی کام کرتا ہوں جیسے وہ کام کرتے ہیں، میں ان سے کراچی میں ایک بار مل چکا ہوں، مجھے وہ پسند ہیں، ان کی عزت کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اچھی فلمیں بنائی ہیں

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ میں نے اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد کو سنیما میں دیکھا تھا اور ان کی اداکاری کو سراہا بھی تھا، اب میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو کسی نہ کسی چیز سے اپنے گھر کو چلانا ہے، اگر وہ فلم میں ایک لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کی بھی فیملی ہے۔

یوٹیوبر کنول آفتاب نے معاذ صفدر کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بلکل اگر آپ اور میں ایک ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں اور ہم اپنے کردار ادا کر رہے ہیں، تو ہم کیمرے پر آ کر اپنے کردار بیچ رہے ہیں، تو کیا فرق ہے، ٹی وی پر لوگ بھی تو کچھ بیچ رہے ہیں۔


ایک انٹرویو میں فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں تاکہ ویوز اور کلک حاصل کرسکیں, لوگ بغیر محنت اور مشقت کے گھر میں کھانا پکا کر اور کچن کے کام نمٹا کر لوگوں میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا اور وہ ویوز کیلئے اپنے ماں باپ کی قبروں پر جاکر ویڈیو بناتے ہیں۔

اداکار نے واضح اور دوٹوک لہجے میں بتایا کہ وہ کبھی بھی اس طرح سے مشہور ہونا پسند نہیں کریں گے، وہ صرف کہانی سنا سکتے ہیں اور وہ شہرت کیلئے اپنی فیملی کو نہیں بیچ سکتے۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
when you use social media to spit BS against your country you are infact raping your mother in return for a few earnings.

Foreign nationals like Adil Raja, Moeed Pirzada, Haider Mehdi, Wajahat Saeed Khan, Shaheen Sehbai types top this list who rape their mother daily multiple times in order to earn their bread and butter and feed their children!
 
Last edited:

pinionated

Minister (2k+ posts)
when you use social media to spit BS against your country you are infact raping your mother in return for a few earnings.

Foreign nationals like Adil Raja, Moeed Pirzada, Haider Mehdi, Wajahat Saeed Khan, Shaheen Sehbai types top this list who rape their mother daily multiple times in order to earn their bread and butter and feed their children!
Pakistan army r the pimps (dallal) of Pakistan. They keep on selling the motherland to US and Arabs and after being screwed so many times it has turned Pakistan into a 2 bit, toothless hag…
Ayub, Zia, Musharraf, Bajwa, Muneer to name a few
لکھ دی لعنت