
امریکی امدادی ادارے(یو ایس ایڈ) کی جانب سے پاکستان کو آئندہ پانچ سال کیلئے بھاری امداد امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ایڈ اور پاکستان کے درمیان نیا معاہدہ طےپاگیا ہے جس کے تحت یو ایس ایڈ آئندہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان کو445اعشاریہ6 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
اس معاہدہ پر یو ایس ایڈ اور اقتصادی امور ڈویژن کے عہدیداران کی جانب سے دستخط کیے گئے، معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسوبل کولمین بھی تقریب میں شریک تھیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر کاظم نیاز اور یو ایس ایڈ کی جانب سے ریڈایسچلیمین نئے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے، دونوں فریقین کے درمیان تقریبا 13 سال بعدترقیاتی پارٹنر شپ کا معاہدہ طےپایا ہے، اس معاہدے کے ذریعے امریکہ اور پاکستان کے درمیان ترقیاتی پارٹنرشپ کو مستحکم کیا جائے گا۔
یہ معاہدہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی ترقی اور جمہوری طرز حکمرانی کے ساتھ ساتھ پاکستانی باشندوں کو بہتر تعلیم اور بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کی بھی حمایت بھی کرتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7usaidtopaksiatans.jpg