یہ ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈرز نا منظور،فیصل واوڈا کا معنی خیز ٹویٹ

faisl111h1h.jpg

فیصل واوڈا جو اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ میڈیا پر پھیلاتے ہیں، یہ تصویر شئیر کرکے کیا کہنا چاہتے ہیں؟

تصویر شئیر کرکے انکا کہنا ہے کہ اس تصویر میں تقریبا تقریبا کافی لوگ موجود ہیں اور کچھ پارٹیوں کے لوگ نہیں بھی موجود جن کو اس اس کاحصہ ہونا چاہئے تھا۔ یہ پاکستان کی تباہی اور بدحالی کی وجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب نہیں تو کب؟جمہوریت کے نام پر یہ بدبودار نظام اور جمہوری لیڈرز کا جنازہ ہم کب تک لے کر چلیں گے۔ جدھر پاکستانی عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑگئے ہوں اور اپنے چھوٹے بچوں کو نوکری کے نام پر زیادتی کا نشانہ بنوا کر اور قتل کروا کے بھی گزارا نا ممکن ہو۔ وہاں کون کب کیا کرے گا؟

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈرز نا منظور
https://twitter.com/x/status/1704069273109274910
اس تصویر میں پی ڈی ایم ، ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کے لوگ موجود ہیں، کیا فیصل واوڈا یہ کہہ رہےہیں کہ یہ چہرے آئندہ نہیں ہونگے؟ اگر یہ نہیں ہونگے تو 16 ماہ انہیں اقتدار کیوں دیا گیا؟

سوشل میڈیا صارفین کا اس پر کہنا تھا کہ یہ فوج کا جھوٹا سیاسی بیانیہ ہے، فوج اور یہ چور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور اب ہم کبھی اس سفید جھوٹ پر یقین نہیں کریں گے
https://twitter.com/x/status/1704103189560410383 https://twitter.com/x/status/1704082570818805813 https://twitter.com/x/status/1704124705295437997 https://twitter.com/x/status/1704086808903172120
انکا مزید کہنا تھا کہ عسکری ٹاؤٹ اب خود کو اور مالکوں کو اس گند سے دور کر رہا ہے۔ اصل میں تو تم سب ایک ہی ہو اندر سے اس سب گند کو مسلط کرنے والے تمہارے مالک ہی تو ہیں۔ اب ہمیں جھوٹے یقین کی ضرورت نہیں۔ تم پر تو سات نسلیں بھروسہ نہیں کریں گی۔
https://twitter.com/x/status/1704083612931436984 https://twitter.com/x/status/1704114115470365086
 

Kam

Minister (2k+ posts)
YEH CHOTIA ABHI BHI PTI KA LOGO USE KAR RAHA HAI.

ISY MARKHOR KI DP LAGANI CHAHIYA.