
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں رہائی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نہ کوئی مقدمہ تھا، نہ حکومت پاکستان کی شکایت تھی۔ یہ کیسےبے حیا لوگ ہیں جو مشکوک قرار پائے اور یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بریت کی خبر جھوٹی ہے کیونکہ منی لانڈرنگ کا کیس پاکستان میں چل رہا ہے وہ یہاں رسیدیں دیں۔
https://twitter.com/x/status/1442544458449309699
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ لندن کے ایک نمائندے جو کہ شریف فیملی کے گھر کے آدمی ہیں ان کے ذریعہ جھوٹی خبر بریک کرائی کہ شہباز شریف بری ہوگئے ہیں۔ پھر وٹس ایپ گروپ کے ذریعے پھیلائی گئی۔ پھر سجدے میں چلے گئے۔ بھائی بس کر دیں یہ ڈرامہ! منی لانڈرنگ کا کیس پاکستان میں چل رہا یہاں رسیدیں دیں پاؤں پڑنے کی بجائے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/N2scZzv/shehbaz.jpg