سوشل میڈیا پر ایک سکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جو ایک آن لائن چینل وی نیوز کے کامیڈی شو کا ہے جسے دو بھائی مصطفیٰ چوہدری اور خالد بٹ ہوسٹ کرتےہیں۔ اس شو میں مصطفٰی چوہدری علیمہ خان بنا ہوا تھا عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق انتہائی گھٹیا گفتگو کرتا ہے۔
اس میں شہزادہ چارلس سے رشتہ، عمران خان کو بھرے سگریٹ، نشہ، سلائی مشین جیسی باتیں کی گئیں اور عمران خان کی بہن کا مذاق اڑایا گیا جو مذاق نہیں تھا بلکہ کسی عورت کی تضحیک تھی۔
اس پر صحافیوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا جن کا کہنا تھا کہ یہ مزاح نہیں عورت کی عز پر حملہ ہے، کیا یہ لوگ مریم نواز، آصفہ، بختاور سے متعلق ایسی گفتگو کرسکتے ہیں؟
صحافی بشیر چوہدری نے تبصرہ کیا کہ یہ تو مزاح بھی نہیں۔۔ ایک عورت کی عزت پر حملہ ہے۔ پیکا ایکٹ کا پہلا کیس بن سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1884529719313354933
رائے ثاقب کھرل نے تبصرہ کیا کہ لعنت اور بس لعنت! ایسا زوال: اور سب سے زیادہ گھن آتی ہے جب خواتین کے حقوق کے چیمپئن اس غلاظت کو تفریح کا نام دے کر خاموش ہیں۔ میں دیکھوں کیسے یہ لوگ مریم نواز / آصفہ بھٹو بارے ایسے گھٹیا بکواس کر تے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1884331445537460541
اس پر مسرت چیمہ نے کہا کہ اخلاقیات کی دھجیاں ۔اس سے زیادہ کوئی کیسے گر سکتاہے افسوس صد افسوس
https://twitter.com/x/status/1884438478370312539
عائشہ بھٹہ نے تبصرہ کیا کہ بیروزگاری اور ناکامی انسان کوحرام اور دیوانگی کی آخری حدوں تک پہنچا دیتی ہے۔کراچی کے ان دو بھانڈ بھائیوں کےفلاپ کیرئیر کوعمران خان کےنام نے زندہ کر رکھا ہے۔اب گھر چلانے کے لئے یہ عمران خان کی ماں بہن بیوی کی بھی کردار کشی سے گریز نہیں کرتے۔ایسے بدصورت کردار معاشرے پر دھبہ ہیں
https://twitter.com/x/status/1884337875682209944
جس پر ارم زعیم نے کہاکہ ان بھانڈ بھائیوں کو پیدا کرنے والی بھی ایک عورت ہے۔۔ یقیناً وہ بھی افسوس کرتی ہونگی۔۔۔ جو دوسروں کی ماؤں بہنوں کی عزت نہیں کرتے ان سے انکی اپنی مائیں بہنیں بھی محفوظ نہیں ہوتی۔۔ قابل رحم ہیں انکی اپنے گھر کی عورتیں۔
https://twitter.com/x/status/1884510915443204291
ثمینہ پاشا نے ردعمل دیا کہ اس قسم کا گھٹیا کانٹینٹ تو اس قابل نہیں کہ اس پر بات کی جاۓ، لیکن زبیر علی خان جیسے پروفیشنل صحافی ایسے اداروں میں کام کرتے ہیں۔ انھیں سوال ضرور اٹھانا چاہئے کہ یہ کس بیہودہ قسم کی ایڈیٹوریل پالیسی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1884500929736761354
ڈاکٹر شہباز گل نے تبصرہ کیا کہ سرکاری حاجن کا خواتین کے احترام کے بارے کوئی ٹوئیٹ یا بیان آیا ہے ؟ ان لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی۔
https://twitter.com/x/status/1884493103546937670
احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں انور مسعود کا بیٹا بھی باپ کی طرح وضع دار ہو۔ ضروری نہیں عمار مسعود بھی باپ کی طرح عزت دار ہو
https://twitter.com/x/status/1884335606282740172
عبدالقادر نے تبصرہ کیا کہ ہر بار جب میں سوچتا ہوں کہ یہ لوگ نیچے گر نہیں سکتے ،کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ قابل رحم ہیں یہ
https://twitter.com/x/status/1884328917642928522
طارق متین نے سوال اٹھایا کہ کیا عمارمسعود اور وسیم عباسی صاحبان کا یہ نیٹ ورک ایسی سستی کامیڈی مریم نواز اور دختران بلاول پر کرے گا ؟
https://twitter.com/x/status/1884354463869329834
سہراب برکت کا کہنا تھا کہ افسوس ناک اور شرمناک صورتحال ہے۔۔ اس معاشرے کی گند کا گٹر ابل رہا ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1884513757499682870
وقاص بٹ نے ردعمل دیا کہ زوال، پستی، گھٹیا پن کی انتہا۔۔۔ یہ لوگ ہمارے معاشرے میں گندگی اور غلاظت کا ڈھیر ہیں، جن کے کردار سے صرف معاشرے میں بدبو اور تعفن ہی پھیلتا ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1884424191283232978 /FONT]