BeingPakistani
Minister (2k+ posts)

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کا جنیوا میں گلے کا آپریشن ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کے کامیاب آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1611403518879096834
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کا آپریشن 3 گھنٹے تک جاری رہا، سینئر نائب صدر نے دعائیں اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والےعوام اورکارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف گزشتہ روز لندن سے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچے تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی نجی دورے پر اتوار کے روز جنیوا پہنچنے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جنیوا میں اہم ملاقات ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/H3hrmkt.png
Last edited by a moderator: