یہ لوگ الیکشن میں عمران خان کے کلین سوئپ ہونے سے خوفزدہ ہیں، شیخ رشید

sheikhaaa.jpg


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کردی، ٹوئٹر پیغام میں کہا ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا دو اسمبلیاں اس لئے تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخاب ہوں گے ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1639139951257481218
انہوں نے مزید کہا کہ سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتہ لگ جائے گا، ن لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لیں گے،ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کے بٹھا دیا ہے جن کو گھر والے نہیں جانتے تمام سیاسی عیاشیوں کے لئے پیسے ہیں الیکشن کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج ساڑھے 3 بجے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کروں گا، بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا، ان کا مسئلہ نہ سیکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے؟ پہلے ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، اُس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

یہ لوگ الیکشن میں عمران خان کے کلین سوئپ ہونے سے خوفزدہ ہیں، شیخ رشید​

PINDI KA HIJRHA PHIR BOL PARHA​

 

Back
Top