
نوازشریف کی پارٹی برسراقتدار ہو اور عوام کو ریلیف نہ ملے یہ نہیں ہو گا،محمد نوازشریف اور عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کا موازنہ کیا جائے تو سب کچھ سامنے آ جائے گا : رہنما مسلم لیگ ن
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال احمد چودھری نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ میاں محمد نوازشریف کی پارٹی برسراقتدار ہو اور پاکستان کے شہریوں کو مشکلات کا شکار کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش تھی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے کوئی اور رستہ نکل آئے جس کیلئے ہماری حکومت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوری کوشش کی ۔ ہمارے قائد کا حکم اور ہماری تاریخ ہے کہ پاکستان کیلئے مشکل فیصلے کیے ساتھ ہی عوام کیلئے آسان پیدا کیں جو جلد نظر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف اور عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کا موازنہ کیا جائے تو سب کچھ سامنے آ جائے گا دوسری طرف ہمیں اپنا نظام انصاف دیکھنا چاہیے کہ نوازشریف کیلئے اصول وضوابط اور قوانین کیا تھے، ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا جبکہ دوسری طرف سدابہار لاڈلے عمران خان کے ساتھ نظام انصاف کا سلوک بھی سب کے سامنے ہے۔ پاپولر اورہینڈسم لیڈر کی عمران نے ملک میں حفاظتی ضمانت کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
طلال احمد چودھری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ ہماری حکومت کی کسی کمی کوتاہی یا نااہلی نہیں بلکہ جہیز میں ملنے والے عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے باعث ہے! ہمارے پاس آسان راستہ بھی تھا اور مشکل لیکن ہم نے عمران خان کی طرح شعبدہ بازی کرنے کے بجائے مشکل راستہ اختیار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ہم نے اپنا سیاسی نقصان کر لیا جس کا ہمیں کوئی دکھ نہیں، میاں محمد نوازشریف کی حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گھی، چینی، آٹے ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا، عمران خان کے دواقتدار میں کیے گئے معاہدے کے باعث آج مہنگائی کا دوردورہ ہے، اسحاق ڈار نے وقت ضائع نہیں کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tallahaisha.jpg