
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریٹنگ مزید گرادی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے رسک پر ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کرکے سی اے اے 3 کردی ہے، ریٹنگ میں کمی کے اس فیصلے کے بعد پاکستان کیلئے بیرونی قرضوں کا حصول پھر مشکل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا مسئلہ مزید گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے، وسط مدتی قرضوں کے معاملے پر پاکستان کی پوزیشن کچھ بہتر ہے۔
صحافی وبلاگر بابرشہزاد نے اس حوالے سے ٹی وی چینل کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ موڈیز نے تو ریٹنگ گرادی ہے حالانکہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے۔