’دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول

FotoJet-2024-01-14T134204.928-635x430.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ پاکستان کا ہے، اس میں یا تو پاکستان کا پانی بہے گا یا بھارت کا خون۔ سکھر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ مودی حکومت کی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور سندھ طاس معاہدے کی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے اور پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو بھارت فوراً پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔

https://twitter.com/x/status/1915843616372650226
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھارت کی دریائے سندھ سے متعلق حالیہ کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دریا کے ہم وارث ہیں اور ہم ہی اس کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

کینالز (نہری نظام) کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اتفاق کیا ہے کہ نئی کینالز عوام کی مرضی اور تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر نہیں بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے ان منصوبوں پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے اور ایسے تمام منصوبے جو اتفاق رائے سے محروم ہوں، انہیں متعلقہ اداروں کو واپس بھیجا جائے گا۔
 

Back
Top