’وہ ایک آزاد روح تھے‘،علی ترین کا اپنے مرحوم چچا عالمگیر کو خراجِ عقیدت

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
333605_6633136_updates.jpg


استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چچا مرحوم عالمگیر ترین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

دو روز قبل بزنس مین اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔

اب جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے چچا عالمگیر ترین سے متعلق بیان جاری کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1677257872500031488
علی ترین نے لکھا کہ ’عالمگیر چچا اپنے اصولوں پر زندگی گزارنے کے قائل تھے، وہ بہت پرکشش طبیعت کے مالک اور ایک آزاد روح تھے، کرکٹ، بزنس یا چاہے پھر زندگی ہی کیوں نہ ہو، وہ ہر میدان میں چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کیا کرتے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ ان کو قریب سے جانتے تھے ان کے لیے عالمگیر ترین کا اچانک انتقال کرجانا ایک ناقابلِ برداشت غم ہے، اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے‘۔

واضح رہے کہ 63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

Source
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب خان نے کہا کہ کہ غلامی کی زندگی سے مر جانا بہتر ہے ہے ایک دو دن کے اندر یہ حادثہ ہو گیا - خط میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جلد کی بیماری تھی اور اور کمر کی جلد کی خارش کی وجہ سے میں ساری رات سو نہیں سکا​
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
واضح رہے کہ 63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔

property dispute so who pulled the trigger? the one who is doing randi rona
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب خان نے کہا کہ کہ غلامی کی زندگی سے مر جانا بہتر ہے ہے ایک دو دن کے اندر یہ حادثہ ہو گیا - خط میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جلد کی بیماری تھی اور اور کمر کی جلد کی خارش کی وجہ سے میں ساری رات سو نہیں سکا​
note the cause of death
واضح رہے کہ 63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔
aur sub ponka hai.... now who is the beneficiary of his wealth