
شیطانی فعل کرنے والے ملزموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: بچی کا والد
ملک بھر میں لوٹ مار، قتل کی وارداتوں کے عذاب سے پہلے ہی شہری پریشان ہیں کہ اب بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اے بی این نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق چھانگا مانگا کے گائوں کوٹ وٹوں جھگیاں میں ایک 13 سالہ بچی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی رپورٹ درج کروائی گئی ہے۔ 13 سالہ معصوم بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والوں کا تعلق بھی اسی کے گائوں سے بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 13 سالہ بچی رفعت حاجت کے لیے کھیتوں میں جا رہی تھی کہ 3 شیطان صفت اوباش لڑکوں (تنویر وٹو اور طاہر) نے اسے پکڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ بچی کے والد نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ شیطانی فعل کرنے والے ملزموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1751945791520780608
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ بچی سے زبردستی زنا بالجبر کیا اور انہیں فرار ہوتے ہوئے سائل کے علاوہ گواہوں نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا جس کے بعد 15 پر کال کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور بچی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کو فوری طبی امداد دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سالہ معصوم بچی کا والد محمد طفیل وٹو محنت مزدوری کرتا ہے جس نے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15childra;erekl.png