
پیپلزپارٹی کے سابق رہنما نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ 28 ستمبر 2021 کو ایک پیغام موصول ہوا تھا جسے ڈی کوڈ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ 60 روز میں عالمی جنگ کا آغاز ہونے والا ہے جس کی شروعات پاکستان سے ہوں گی۔
فیصل رضا عابدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران اور پاکستان میں سے کسی ایک کا چناؤ کیا جانا تھا مگر اب پاکستان کو چن لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اس جنگ کی قیادت میں کروں گا اور پھر اپنے ملک کو بچا کر لے جاؤں گا۔
https://twitter.com/x/status/1457476281298214915
فیصل رضا عابدی نے انکشاف کیا کہ ہمارا دنیا کے اٹھارہ ملکوں میں ایک انٹیلی جنس کا نظام ہے جس کا نام ہے ایف آر اے۔ “جب کوئی پاکستان کے خلاف سازش بنی جاتی ہے، الحمدللہ 24 گھنٹے کے اندر ہم اس کو ٹریک کرتے ہیں۔ ہاں مگر یہ سب کوڈ میں چل رہا ہے تو کوڈ کو توڑنے میں ہمیں ایک سے دو ماہ لگ جاتے ہیں۔ اور پھر ہم اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں میرے ساتھ محب وطن پاکستانی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ان کا کام صرف میرے پاس معلومات لانا ہے اور پھر ہم اس کو اپنی بھٹی میں سے گزار کر ایسی حکمت عملی مرتب کرتے ہیں کہ آج آپ کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کے حل ہمارے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس دن کوئی نسلی آدمی آ گیا اور اس ملک کی کمان سنبھال لی، ہم ایک سال کے اندر ملک کے سب مسائل حل کر دیں گے۔ دنیا میں دو چیزیں ہیں جو عالمی معیشت کا فیصلہ کرتی ہیں۔ ایک ہے تیل اور دوسرا ڈالر، ڈالر کی حاکمیت عالمی بنکاری نظام کے ذریعے یہود کے پاس ہے جب کہ تیل کی حاکمیت مسلمانوں کے پاس ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4faisalabidi.jpg