24 کوکوئی اسلام آباد آیاتو توہین عدالت لگےگی،اسمبلی سیٹ بھی جاسکتی ہے،واوڈا

3vvwajajbyyaoowoyays.png

فیصل واوڈا نے حالیہ بیان میں عمران خان اور ان کے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے متنازع بیان کے بعد تحریک انصاف کے لیے سیاسی حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پیشگوئی کے مطابق عمران خان خود اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، اور ان کی موجودہ حکمت عملی پارٹی کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1860251071387447591
فیصل واوڈا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود اگر 24 تاریخ کو کوئی اسلام آباد کا رخ کرتا ہے، تو نہ صرف یہ توہین عدالت ہوگی بلکہ اس کے نتیجے میں سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنی نشستوں سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے، اور حکومت ایسے عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنان کو ہاؤس اریسٹ، گرفتاری، یا مچھ جیل جیسی سختیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور حال ہی میں رہا ہونے والے افراد کی دوبارہ گرفتاری بھی خارج از امکان نہیں۔
 

Back
Top