
پاکستان روس سے 60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد کے اندر رہتے ہوئے تیل کا طویل مدتی معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے، پاکستانی وفد اس مقصد کے لیے 10اکتوبر کو روس روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایف او بی کی قیمت ’’ فری آن بورڈ ‘‘ ہے جس کا مطلب ہے بندرگاہ پر وصول کی جانے والی اصل قیمت، اس کا مطلب یہ ہے روس ، پاکستان کو تیل برآمد کرنے کیلیے مال برداری کی لاگت بھی برداشت کرے گا۔
اس سے قبل روس نے ایک کارگو ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کے ساتھ ایک ماہ میں پاکستان پہنچایا، مال برداری کی ادائیگی بھی روس نے کی تھی۔ وہ جہاز آزمائشی بنیادوں پر تھا اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نے اس خام تیل پر کارروائی کی تھی جو 7 ڈالر فی بیرل سستا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pakistarususiioildolalm.png