9 مئی کے بعد PTIچھوڑنے والوں کے واپسی کیلئےرابطے،عمران خان نےکیاجواب دیا؟

3ptimewapsikjdkjdj.png

پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں نے واپسی کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی یا سیاست چھوڑنے والی سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے عمران خان سے واپسی کیلئے درخواست کرنا شروع کردی ہے، ان میں سے چند رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی جبکہ کچھ نے دیگر ذرائع سے پیغام رسانی شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمرنے اڈیالہ جیل میں قید بای پی ٹی آئی کو خط ارسال کیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دباؤکے باعث پارٹی چھوڑنے والے رہنما واپس آنا چاہتے ہیں، ان رہنماؤں کو بطور کارکن آنے کیلئے دروازے کھولے جائیں۔


https://twitter.com/x/status/1780871424317489201
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری، صداقت عباسی، علی زیدی، علی نواز اعوان ، ملیکہ بخاری اور سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما پارٹی ایسے ہیں جنہو ں نے واپسی کیلئے روابط شروع کردیئے ہیں، تاہم عمرا ن خان کی جانب سے ان رہنماؤں کوواپسی کیلئے ابھی گرین سگنل نہیں دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں میں سے سیف اللہ نیازی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں،جبکہ فواد چوہدری ، ملیکہ بخاری اور صداقت علی عباسی نے عمران خان کو پیغامات بھجوائے ہیں۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Khan in me se kisi ko bi dobara na le.. jo 9 may k ilzam me fouj ki hirasat me hein on sab ko pti me top ki position par laya jaye.
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
ملیکا بخاری اور فواد چوہدری دونوں کو میں نے بہت سنا ہے - برے لوگ نہیں ہیں