9 مئی کے واقعات، امریکہ نے خاموشی توڑ دی

1usreposmkdjmayjksjkjdhd.png

امریکا نے پاکستان میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کردی, ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہم پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے، حکومتوں کو آزادی اظہار کے احترام کو مد نظر رکھنا چاہیے۔

محکمہ خارجہ کی بریفنگ کے دوران ترجمان سے سوال کیا گیا پاکستان میں 9 مئی کے واقعات پر بحث چل رہی ہے جو امریکہ میں کیپٹل ہل پر حملے جیسے تھے، امریکہ اس کو کیسے دیکھتا ہے,میتھیو ملر نے موقف پیش کیا ہم جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، اس میں احتجاج کا حق، پُرامن اجتماع کا حق شامل ہے۔


میتھیو ملر نے کہا حکومتوں کو اس سے قانون کے مطابق، آزادی اظہار کے احترام کو مدنظر رکھتے نمٹنا چاہیئے۔ترجمان نے کہاکہ امریکہ پر تشدد کاروائیوں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی مخالفت کرتا ہے، احتجاج پُرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔


وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے افغانستان میں حملے کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہاکہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، اس کے لیے متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔حکومت پاکستان کے ساتھ باقائدگی سے اپنی استعداد کار بڑھانے، علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں, اس میں ہمارے سالانہ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔

نو مئی 2023 کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا جبکہ متعدد شہروں میں توڑ پھوڑ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے,توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھراؤ کے الزام میں سیکڑوں افراد، جن میں اکثریت پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی تھی، کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نو مئی واقعات کے الزام میں گرفتار سیکڑوں افراد میں سے کچھ کو رہائی مل چکی ہے جبکہ متعدد ابھی بھی جیلوں میں قید ہیں جس کے خلاف مقدمات زیر التوا ہیں۔
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
Agar US koi capital hill ka action karta hai, tho unkai shehriyo ko health education basic rights other benefits including monthly income for families aor beautiful country hai, aor unka army na sirf apnai mulk ka balki Pakistan sameet pori dunya ka teekdar hai, idhar tho ham nai 47 sai start karo kitna raqba ham sai chain liya gaya.
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
اس کتے کے بچے کو پوچھا جائے کہ کیا تمہارے ملک میں بغیر ثبوت ،اور بغیر مقدمہ چلائے 102، بندوں کو ایک سال تک بند رکھا جا سکتا ہے
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
The question it self seems planted the way it was worded with all the buzz words in it and not true at all.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

اب پٹواریوں اور حرام لیگیوں سے پوچھنا یہ تھا کیا یہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہیں؟؟

یہ پٹواری ہر روز اپنا تھوکا چاٹتے ہیں مگر بیغیرتی کے اعلی مقام پر ہونے کی وجہ سے ڈھیٹ بھی ہیں

Cracking Up Lol GIF by HULU
 

Back
Top