A dialogue between Noora and Patwaris

Invisible.Sword

Councller (250+ posts)
نورا اور پٹواری ... قسط ٢

نورا: پٹواری !!!!!
پٹواری : جی نورا سائیں

نورا: ذرا اونچا بول میرے کانوں میں نہاری گھس گئی ہے
پٹواری (اونچا بولتے ہوئے ) : جی جی میرے جگر کے ٹکڑے نورا جی

نورا: تم کیسا پاکستان چاہتے ہو
پٹواری : نورا ڈیڈی میں چاہتا ہوں میرے گھر کی نالی پکی ہو .. ہمارے شہر میں بھی میٹرو چلے ..

نورا: شاباش پٹواری !!! تیرے جیسے جاہل سے مجھے یہی امید تھی .. تمھاری جہالت کی وجہ سے تو میں اب تک زندہ ہوں میرے لال .. ورنہ جو وہ عمران خان صحت تعلیم اور انصاف کی بات کرتا ہے اس وقت تو میری حالت ایسی ہو جاتی ہے جیسے کھوتا کھو میں گر جائے
پٹواری : حضور غلام تو بس میٹرو بس کی ٹھنڈی ہواؤں کا اسیر ہے .. یہ غیر سیاسی پولیس، بجلی، گیس، پانی ، صحت تعلیم اور انصاف یہ سب تو امیروں کے چونچلے ہیں

نورا: دیکھو پٹواری .. میں کرپشن کرتا ہوں ، کالا پیسا بناتا ہوں ، ٹیکس چوری کرتا ہوں ، پروجیکٹس کے نام پر کمیشن بناتا ہوں .. نندی پور کو دیکھ .. نیلم جہلم کو دیکھ .. اس سے پہلے شوبازے نے جو پراجیکٹس شروع کے ان سب کو دیکھ ہم نے تم لوگوں کو خوب چونا لگایا .. اس بارے میں تیرا کیا خیال ہے
پٹواری : نورا جی .. آپ جو مرضی کرو ہمیں اس سے کچھ نہیں ہے .. ہمیں تو چاہیے میٹرو ، ایک عدد نالی جس میں بوقت ضرورت آپ بھی چھپ سکیں اور ایک کوئی لیپ ٹاپ بھی مل جائے تو ٹاپ کلاس ہو جائے گا ..

نورا: تم اتنے ڈھیٹ ہو ، اتنے ویژنری ہو ، اتنی گہری سوچ رکھتے ہو .. تو یہ کون لوگ ہیں جو میری غلامی کے سحر سے آزاد ہیں .. ان پر کیا طلسم ہو گیا ہے جو یہ لوگ اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں .. میرے اور زرداری جیسے چوروں کا احتساب چاہتے ہیں
پٹواری : نورا جی !!! ہمیں تو قیمے والا نان کھا کر ہوش نہیں رہتا .. اور وہ انساپئے شوباز کا لیپ ٹاپ لے کر فیس بک پر آپکی زرداری والی کر رہے ہوتے ہیں .. میری تو اپنی سمجھ سے باہر ہے نورا جی یہ سب کیا ہورہا ہے

نورا: میری کرپشن کے دیوان .. میں تیری ذلت کی بلندی کا دل سے قائل ہوں .. مگر کے پی کے میں وہ عمران خان پولیس کو ایک نمبر بنا چکا ہے ، صحت کے شعبے میں اتنی ریفارمز کی ہیں کہ آج تک پاکستان میں کسی صوبے میں نہیں ہوئیں ، تعلیم کے لئے نت نئے پروجیکٹ لگا رہا ہے .. کے پی کے میں اسکے مخالفین بھی اسکی ہی بولی بول رہے ہیں
پٹواری : حضور تو وہ سب ضمیر فروش بھیڑیے جو ہر صوبے سے آپکے ساتھ ہیں ان سے بھی کچھ کام لیں نا .. کوئی سازش رچائیں ... کوئی جال بچھائیں

نورا: الو کی دم تم کرنٹ افیرز سے بلکل لا علم ہو .. دیکھتے نہیں ان ضمیر فروشوں کی بھی نورے والی کی ہوئی ہے عمران خان نے .. وہ پورے پاکستان میں ہر پارٹی کیلئے چیلنج بن چکا ہے
پٹواری کے پاس نورے کے منہ سے یہ سب سن کر کوئی جواب نہیں تھا . اسلئے اس نے شیر کا نعرہ لگا کر بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی .. اور جاتے جاتے بولا "شکریہ میاں صاحب"
تحریر: ٹیپو سلطان
 

farooq22

Minister (2k+ posts)
Sher: Bara bolta tha Marosi politics, abhi Jalabi Bahi Marosi poltics ki icon h

Pappu: Tek kaha Sky ki janab thoko gie, thok khud par gary ga
 
Last edited:

Saeed4Truth

Minister (2k+ posts)
[hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]

Zabardast likha hai haqeeqat par mabni

Its a real piece of art