Aitazaz Ahsan, Anybody ، IS THIS NEWS really true about him??????

ALMAHDI

Banned
اگر کِسی کو یاد ہو اٹھاسی میں پیپلز پارٹی کے برسرِ اقتدار سے پہلے مُلک میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہوا کرتی تھی لِہذا انڈیا میں جاری سکھ موومنٹ بھی وہی چلا رہے تھے۔ تمام دستاویزات فوجی حکام اور اُنکے ذیلی خفیہ اِداروں کے پاس محفوظ تھیں۔ جنرل ضیاع کے تلف ہو جانے کے بعد فوج نے پیپلز پارٹی کے خلاف آئی جے آئی کے نام سے ایک اتتخابی اتحاد میدان میں اُتارا ہوا تھا جِسکا اعتراف اِسکا بانی جنرل حمید گُل بارہا کر چُکا ہے۔ اُس اتحاد میں نواز شریف سے لیکر قاضی حسین احمد اور قاضی حسین احمد سے لے کر مولوی سمیع الحق سینڈوچ تک دائیں بازو کا تمام لٹرم پٹرم، کاٹھ کباڑ اکھٹا کر دیا گیا تھا۔ حسین حقانی قبیل کے متعد نابغوں کی سرپرستی میں سرکاری، غیر سرکاری اشاعتی و نشریاتی اِداروں سے ایک مسلسل اور منظم پراپیگنڈہ کی بدولت پیپلز پارٹی، بالخصوص بینظیر بھٹو کو "سیکیورٹی رسک" مشہور کیا جا چُکا تھا۔ یہ صرف پراپیگنڈہ کی حد تک ہی نہیں تھا بلکہ ملک کی سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ اِس مفروضے پر کامل یقین رکھتی تھی۔ اِن تمام منصوبہ بندیوں، رُکاوٹوں کے باوجود پیپلز پارٹی ایک جانگسل انتخابی مہم کے بعد مرکز، سندھ اور صوبہ سرحد (موجودہ کے پی کے) میں اکثریتی پارٹی بن کر اُبھری۔ چار و نا چار اب اسٹیبلشمنٹ کو اقتدار اُسی" سیکیورٹی رسک" پیپلز پارٹی بالخصوص بھٹوز (بینظیر اور نصرت بھٹو) کو منتقل کرنا تھا۔ صدر اسحٰق خان نے تب تک بینظیر کو حکومت سازی کی آئینی دعوت نہیں دی جبتک اسلم بیگ کی قیادت میں "اصل حکمرانوں" نے پیپلز پارٹی کے سامنے "ڈوز" اور "ڈونٹس" کی ایک فہرست رکھ کر اُس پر ناک سے لکیر کھنچوا کر حدود کا تعین نہیں کروا لیا۔
اقتدار جس طریقے سے بینظیر بھٹو کے حوالے کیا گیا یہ اِس تھریڈ کا موضوع نہیں۔ یہاں یہ تفصیل بتلانے کا مقصد یہ ہے کہ انڈیا میں جو خفیہ مہم جوئی فوج کر رہی تھی اُسکی ٹھوس دستاویزی تفصیل تو دور کی بات سطحی سی تفصیل بھی "وطن دشمن "اعتزاز احسن جیسے کھبو کو معلوم نہیں ہو سکتی تھی۔
اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ فوج نے اقتدار اور اختیار دونوں بینظیر کو دے دیے تھے تو اُسکی دماغی حالت پر اللہ سے رحم کی التجا کے سوا بندہ کیا کرے وہ قوٹ یا پی ایم کر کے مجھے خود ہی بتا دے۔

پیپلز پارٹی ایوانِ اقتدار میں یوں آئی تھی جیسے کسی پردہ دار گھر میں پنکھا ٹھیک کرنے والا آتا ہے تو عورتیں مختلف کمروں میں جا چھپتی یا چھپا دی جاتی ہیں۔ یعنی کام کی ساری چیزیں نا قابلِ دست اندازی قرار دے کر چھپا لی گئی تھیں اور سکھوں کی فہرست بھی یقینناً اُنہی چیزوں میں شامل تھی۔

نوٹ: اگر یہ بات اِس تھریڈ پر پہلے اوپر کہیں ہو چُکی تو آپکو اِسے نظر انداز کر دینے کی اجازت ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن یہاں تک پڑھ لینے کے بعد اب آپ اِس سہولت سے بھی محروم ہو چکے :)۔
 
Last edited: