Allama Iqbal--In Audience With The Holy Prophet Muhammad S.A.W.

nauman

Senator (1k+ posts)
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
کہ فقر خانقاہی ہے، فقط اندوہ و دلگیری
ترے دین و ادب سے آرہی ہے بوئے رہبانی
یہی ہے مرنے والی امتوں کا عالم پیری


رمز و ایما اس زمانے کے لیے موزوں نہیں
اور آتا بھی نہیں مجھ کو سخن سازی کا فن
'قم باذن اللہ' کہہ سکتے تھے جو رخصت ہوئے
خانقاہوں میں مجاور رہ گئے یا گورگن
 

Night-Hawk

Senator (1k+ posts)
کہا حضورpbuh نے اے "عندلیب باغ حجاز" ----------- کلی کلی ہے تری گرمئ نوا سے گداز

جزاک اللہ بھائی