Economist accuses India of censorship over Kashmir map

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
کشمیر کا نقشہ، بھارت پر سینسرشپ کا الزام


بھارت میں حکام کی طرف سے اکانومسٹ میگزین کو اس کے تازہ ترین جریدے میں کشمیر کے متنازعہ علاقے کے نقشے کو چھپانے پر مجبور کرنے کے بعد بھارت کی حکومت پر جارحانہ سینسرشپ کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارت کی حکومت نے اکانومسٹ میگزین میں شائع ہونے والے کشمیر کے ایسے نقشے کو غلط قرار دیا جس میں کشمیر کو تین ملکوں پاکستان، بھارت اور چین کے درمیان متنازعہ علاقہ دیکھا گیا۔
کشمیر کے بھارت اور پاکستان دونوں ملک ہی دعوے دار ہیں لیکن انیس سو اڑتالیس سے یہ خطہ دونوں ملکوں کے درمیان بٹا ہوا ہے۔
گزشتہ باسٹھ برس میں تنازعہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان جنگوں کا باعث بھی بن چکا ہے۔
اکانومسٹ میگزین کے تازہ ترین شمارے کی تیس ہزار کاپیاں جو بھارت میں تقسیم کی جارہی ہیں ان میں جس جگہ کشمیر کا نقشہ شائع کیا گیا تھا اب بھارتی حکام کی طرف سینسر لگائے جانے کے بعد اس جگہ کو خالی چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ نقشہ اکانومسٹ میگزین کے تازہ شمارے کی سرے ورق کی کہانی کو بیان کرنے کے لیے شائع کیا گیا تھا جس میں بھارت اور پاکستان کی سرحدوں کو دنیا کا خطرناک ترین علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی حکام نے میگزین کو نقشے کی جگہ خالی چھوڑنے پر اس لیے مجبور کیا کیونکہ نقشے میں پورے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں دکھایا گیا تھا۔
اکانومسٹ میگزین کا کہنا ہے کہ اس نقشے میں موجودہ سرحدوں کو متازعہ علاقے کی حقیقی عکاسی کی گئی تھی۔ میگزین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اس بارے میں چین اور پاکستان سے زیادہ سخت گیر رویہ رکھتا ہے۔
جریدے کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام زمینی حقائق کا سامنا کرنے کو تیار ہیں لیکن ان کی حکومت ایسا کرنے کو تیار نہیں ہے۔
بھارت میں حکام کشمیر کی متنازع سرحدوں کے معاملے پر اکثر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بشمول بی بی سی کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اگر وہ بھارت کے دعوؤں کی اپنی نشریات یا اشاعات میں عکاسی نہ کریں۔


http://www.economist.com/blogs/dailychart/2011/05/indian_pakistani_and_chinese_border_disputes


Economist accuses India of censorship over Kashmir map

By Sanjoy Majumder
BBC News, Delhi
The Economist magazine has accused India of hostile censorship after being forced by the country's authorities to cover up a map in its latest edition.

India says the map, which depicts the disputed area of Kashmir, is incorrect because it shows the region as divided between Pakistan, India and China.

Kashmir is claimed by both India and Pakistan in its entirety but has been divided since 1948.

It has been the cause of two wars between them.

Nearly 30,000 copies of the latest edition of The Economist are being distributed in India with a blank white sticker placed over a map of Kashmir.

The map was to be used to illustrate a cover story on the border between India and Pakistan which it describes as the world's "most dangerous".

Indian officials forced the magazine to take the step because the map did not show all of Kashmir as being part of India.

The Economist says it was merely reflecting the current effective border, adding that India is more intolerant on the issue than either Pakistan or China.

Indian readers, it said, could face the political reality of the situation on the ground unlike its government.

The authorities in India routinely target the international media, including the BBC, on the issue of Kashmir's borders if the media do not reflect India's claims.

http://www.bbc.co.uk/news/world-south-asia-13529512
 
Last edited by a moderator:

Star Gazer

Chief Minister (5k+ posts)
Re: India accused of censorship over Kashmir map

Zulam jab barhata to mit jata hai.

This is true for indians and all their frineds and for all others too.
May Allah grant us the wisdom and Hadayat to be fair and honest.