Facebook is a part of CIA.

Fawad Digital Outreach Team US State Department




آپ کی راۓ نا صرف يہ کہ غير منطقی ہے بلکہ حقائق کے بھی برخلاف ہے۔ فيس بک امريکی حکومت کی ملکيت نہيں ہے۔ ايک نجی ادارے کی پاليسيوں اور کاروباری حکمت عملی پر ہميں کوئ اختيار حاصل نہيں ہے۔ فيس بک کے تخليق کار اور اس ويب سائٹ کے اجراء کی داستان سے ہر کوئ واقف ہے۔ يہ کوئ ايسی خفيہ کاوش نہيں ہے جسے توڑ مروڑ کر کوئ سازشی تھيوری تخليق کی جا سکے۔ اس ويب سائٹ کے خالق کا نام مارک ذکربرگ ہے اور ان کی ذات کے متعلق اتنی معلومات موجود ہيں کہ يہ بات وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ وہ امريکی حکومت کے ساتھ وابستہ نہيں ہيں۔




ميں چاہوں گا کہ آپ ان افراد کے کوائف پر بھی ايک نظر ڈاليں جو فيس بک کے حوالے سے پاليسی سازی کے عمل سے وابستہ ہيں۔ يہ تمام افراد اپنے متعلقہ شعبوں ميں خاصے جانے مانے ہيں اور کسی بھی طور سے ان کا امريکی حکومت سے کوئ تعلق نہيں ہے۔





يہ ايک منطقی سی بات ہے کہ اگر امريکی حکومت کا فيس بک، يو ٹيوب اور دیگر سوشل ميڈيا پر کوئ اثر ورسوخ ہوتا تو ان فورمز پر آپ کو امريکی حکومت کی پاليسيوں کے ضمن ميں ويڈيوز اور آراء کی صورت ميں کوئ مواد دکھائ نہيں ديتا ليکن ہم جانتے ہيں کہ حقيقت يہ نہيں ہے۔ بلکہ اس کے برعکس فورمز پر عام طور پر جن سازشی کہانيوں کی تشہير کی جاتی ہے ان کی بنياد وہی مواد ہوتا ہے جو اسی ميڈيم پر پوسٹ کيا جاتا ہے جسے آپ امريکی حکومت کا "ہتھيار" قرار دے رہے ہيں۔



فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ