Holy Land and What are you doing?

Truth matters

MPA (400+ posts)
*🪶کیا آپ سن اور دیکھ رہے ہیں...؟*

معاف کیجئے گا بس ایک لمحے کو خود کو غزہ میں تصور کیجئے ☟

آپ کا باپ کل رات شہید ہوگیا!
آپ کا بڑا بیٹا اور بھائی لاپتہ ہوچکے ہیں... آپکے باقی بچے اور ماں، آپ کا گھر جو اب ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اس ڈھیر کے اندر دبے ہوئے ہیں...!

●☜︎︎︎ *کیا آپ کی زندگی اب بھی نارمل رہ سکتی ہے…؟*
●☜︎︎︎ *کیا آپ سو سکتے ہیں…؟*
●☜︎︎︎ *کیا آپ دن رات ڈراموں، فلموں، مارننگ اور ٹاک شوز کو دیکھتے گزار سکتے ہیں…؟*
●☜︎︎︎ *سوال تو یہ ہے کہ کیا آپ پھر بھی جی سکتے ہیں...؟*

●✍︎ *آپ کو اپنا جواب خودبخود اور خوب معلوم ہے۔*

فلسطین میں موجود لوگ ہمارے جسم کا حصہ ہیں، وہ مسلمان ہیں، وہ ہمارے باپ، بیٹے، بھائی اور مائیں ہیں، وہاں کفن میں لپٹی ہماری اولادیں ہیں، وہاں خون میں لتھڑے وجود ہمارے اپنے ہیں۔

*پھر ہماری زندگی اتنی نارمل کیسے ہو سکتی ہے؟ ہم پرسکون نیند کیسے سو سکتے ہیں؟ ہم پیٹ بھر کر کھا کیسے سکتے ہیں؟*

اصل بات یہ ہے کہ ہماری اخوت کی روح مر چکی ہے اور روح ایسی مری کہ دشمن ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے اور ہم درد محسوس کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ فلسطینیوں کا معاملہ ہے، وہ اس سے خود نمٹیں۔ ہم تو کچھ کر نہیں سکتے۔ ہمارے حکمران امریکہ کے سامنے سر اٹھا نہیں سکتے۔ ہم اسرائیلی کھانے پینے کی اشیاء سے زیادہ اجتناب نہیں کر سکتے۔

*ہم دنیا میں اس قدر کھو چکے ہیں کہ اب دنیا ہمیں کچل بھی دے تو اثر نہیں ہوتا۔ امت مسلمہ سو نہیں رہی بلکہ یہ امت مر رہی ہے۔ کیا آپ کو سنائی نہیں دیتی اس کی ٹوٹتی سانسوں کی آواز؟بس تقریر کرنے سے، کچھ لکھ دینے سے، کوئی پوسٹ شیئر کر دینے سے ہمارا فرض پورا ہو جاتا ہے؟*

*کیوں ہم اپنے لوگوں کی درد کی ٹیسیں محسوس نہیں کرتے...؟؟*

*ہم مر رہے ہیں!*
*کیا آپ نے سنا؟*
*ہم مر رہے ہیں!*

یہ وہ وقت ہے کہ
دنیا کے کاموں میں مصروف ہوں یا دین کے کاموں میں لیکن دل وہیں القدس میں اٹکا ہوا ہے۔

*آپ کے یا میرے ویڈیوز دیکھ کر چند آنسو بہا لینے سے نہیں بدلے گا کچھ ۔۔ مدد تو تب ہوگی جو اگر ہم اپنی جانوں اور مالوں سے جہاد کریں گے تاکہ قیامت کے دن اپنے ربّ اور بھائیوں کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ آپ کا ایک ایک قدم اللّٰه کے ہاں count ہوگا۔اخلاص سے دیئے گئے ایک روپے کی بھی اللّٰه کے ہاں بہت value ہے، کچھ تو کیجئے کہ کم از کم اس چڑیا ہی کے برابر سرخرو ہو سکیں جو چونچ میں پانی لئے سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر لگی آگ بجھاتی رہی۔۔*

*اب بھی نہ جاگے تو یاد رکھیں اپنی باری بھی دور نہ سمجھیں پھر...!*

وقت کا تقاضا ہے کہ comfort zone سے باہر نکلیں، تمام مصروفیات و اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جہاں بھی protest ہو، امدادی کیمپ لگ رہے ہوں یا کوئی بھی activity فلسطینیوں کو سپورٹ کرنے کیلئے کی جارہی ہو بلا جھجک نہ صرف خود اہل و عیال سمیت شریک ہوا کریں بلکہ سب کو ساتھ لیجانے کی کوشش کیا کریں.
؂
*اٹھ از سرِنو دھر کے حالات بدل ڈال*

*تدبیر سے تقدیر کے دن رات بدل ڈال*

*میدان میں آ چھوڑ کے تسبیح و مصلّی*

*کچھ دن کیلئے طرزِ عبادات بدل ڈال*

*صَلَّى اللّٰهُ علَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ*🌹

________________________________________
 

desan

President (40k+ posts)
F9f7IUZXEAEO3U-