I don't play on both sides of the wicket, Naeem Khalid Lodhi.

carne

Chief Minister (5k+ posts)
وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی تہمت !
میرے بھائی، جو بات جہاں بھی غلط نظر آتی ہے، اس کی اپنی سمجھ کے مطابق نشاندہی کرتا ہوں۔ نہ کسی کی پرستش کرتا ہوں ( سوائے اللہ کے) اور نہ ہی اندھا مقلد ہوں۔

میری priority بالکل واضع ہے۔

اگر آپ اسےوکٹ کے دونوں طرف کھیلنا کہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

جب پی ٹی آئی کے خلاف ظلم اور فسطائیت دیکھتا ہوں تو بھرپور مخالفت کرتا ہوں ، جب ووٹ دینا ہو تو اپنی سمجھ کے مطابق پی ٹی آئی کو دیتا ہوں۔

جب نوجوان بدزبانی کرتے ہیں تو ان کی تائید نہیں کرتا۔ جب کوئی گالی دے تو شاباش نہیں دے سکتا۔ فوج کی غلط پالیسیوں پہ انگلی بھی اٹھاتا ہوں اور بات بھی کرتا ہوں۔ لیکن فوج کی سالمیت اور ملک کی حفاظت کیلئے ان کی قربانیوں کی عزت بھی کرتا ہوں اور اپنے شہید اور غازی سپاہیوں اور افسروں کی عزت کا دفاع بھی کرتا ہوں۔

ہمیشہ کہتا کہ عوام کے اکثیریت کو نظر انداز کر کے ملک آگے نہیں چل سکتا۔ موجودہ الیکشن دھاندلی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ لیکن فوج کے بغیر اس ملک کی حفاظت بھی ممکن نہیں۔ فوج کی غلط پالیسیوں کی کبھی حمایت نہیں کی۔ عوام اور فوج کے درمیاں خلیج کو دور کرنے کا متمنی ہوں۔ پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں۔ اب میری اس سوچ کو جو آپ کے جی میں آئے کہئیے۔​
 

Eigle

Senator (1k+ posts)
Shouldn't illegitimate govt and their handlers review the dates before unleash injustice quiz on 63A, and planning an attempt again on unconstitutional amendments
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
You....do...
اپ ہر وقت گندم کے ساتھ گیہوں دلنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں سیاست دانوں کی بالکل کوئی غلطی نہیں ہے ان کو بلیم نہ کیا کریں
 

Back
Top