Imran Khan has shown that he is a man of very strong nerves :- Sami Ibrahim

Ali Farooq

Senator (1k+ posts)
Re: Imran Khan has shown that he is the man of very strong nerves :- Sami Ibrahim


کیا مطلب ہے آپ کا اس بات سے کہ میں اسی کو ڈانٹتی ہوں جو میری پارٹی سے تعلق نہیں رکھتا۔
میں پی ٹی آئی سے ہوں۔ جب سے سیاست کی سمجھ بوجھ ہوئی ہے صرف خان اور پی ٹی آئی ہی کو سپورٹ کیا ہے۔
اور جہاں تک بات مقدس کے کمنٹس کی ہے۔ تو آپ مجھے اس کا ایسا کمنٹ دکھا دیں جہاں اس نے سیاست پی کے کی کسی بھی فی میل ممبر کو ذاتی عناد اور نفرت کی بنیاد پر ایسا کمنٹ کیا ہو۔ میں سیاسی سازش سے سوری کر کے مقدس کو ڈانٹ لوں گی۔


میں اپنے اس کمنٹ پر ہر ڈسلائک دینے والے ممبر کو سلام کرتی ہوں۔ میرا لیڈر عمران خان اورمیرے گھر کی تربیت مجھے عورت کی عزت کرنا سکھاتی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔
خان اپنی بیویوں کو چھوڑ کر بھی کبھی ان کے بارے غلط بات نہیں کرتا لیکن اس کے نام نہاد سپورٹر اس کے خلاف بات کرنے والی عورتوں تک کو نہیں چھورٹے۔ شاباش ہے ایسے سپورٹرز کو۔

طلاق دینے کے لئے واقعی بہت مضبوط اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے
وہ بھی جب آپ فیس ٹو فیس نہ دے سکیں۔۔ اور ای میل پر طلاق دیں
قسمیں ۔۔۔

یہ کمینٹ دیکھیں۔ خان سے سیاسی اختلاف سہی لیکن اگر اُس نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے تو اس میں اس قسم کے کومنٹس کرنے کی کیا تک ہے۔ طلاق کوئی ہنسی کھیل والا معاملہ ہے کہ اگر کسی کی طلاق ہو جاتی ہے تو اِس پر جگت بازی کی جائے اور فقرے کسے جائیں۔اللہ نہ کرے کل کو مریم صفدر کو طلاق ہو جاتی ہے اور میں اُس پر اِس وجہ سے فقرے بازی شروع کر دوں تو کیا یہ ٹھیک ہو گا۔ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ خواتین کی عزت کرنا ہمارا دین سکھاتا ہے لیکن اِس کا یہ مطلب ہے کہ خواتین جو مرضی کہیں اُنہیں کچھ نہ کہا جائے۔ میں مانتا ہوں کہ مقدس صاحبہ ہمیشہ سیاست پہ ہی کومنٹس کرتی ہیں اور کسی سے پرسنل نہیں ہوتیں لیکن اِن کا یہ کومنٹ نہایت ہی نیچ تھا۔ آخر میں میں آپ سے معذرت کروں گا کیونکہ میں اِس تعصر میں تھا کہ شاید آپ ن لیگ کی سپورٹر ہیں اور اپنے ساتھی سپورٹرز کی ہر غلط سہی باتوں پر اِن کا دفاع کرتی ہیں۔