Imran Khan's Speech At D-Chowk Jalsa Islamabad - 9th May 2013

Daily Pakistan

Voter (50+ posts)
اللہ نیا پاکستان بننے تک مجھے لے جانے نہیں &#1

news-1368124591-3945.JPG

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے زخمی حالت میں پارٹی کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ اللہ نیا پاکستان بننے تک مجھے لے جانے نہیں لگا ، تبدیلی کا وقت ہے اب نہ نکلنا ہوگا،اب بھی اگر نہیں نکلے تو تبدیلی مشکل ہوجائے گی ۔ اسلام آباد ڈی چوک میں جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کے آخری لمحوں پر وہ جزباتی ہوگئے ۔ اس مرحلے پر انہوں نے پاکستان کا نعرہ لگوایا اور اپنی آنکھون سے اانسو بھی صاف کئے ۔ انہوں نے پاکستانی سیاست اور مکلی حالت بدلنے کیلئے کی جانے والی جدوجہد کے دوران پیدا ہونے والے عائلی مسائل کا ذکر بھی کی۔ابتدائی کلمات میں تحریک انصاف کے قائد نے حادثے میں زخمی ہونے پر ان کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور استقامت پر ساتھیوں و کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس وقت تک نہیں مروں گا جب تک نیا پاکستان نہیں بنے گا ۔ اللہ نے ان کو عز ت ،شہر ت ، پیسے اور ہر چیز سے نوازا تھا اور انکے سیاست میں آنے مقصد ملک میں تبدیلی لانا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا انہوں نے 1996ءسے سوچا تھا جس کیلئے وہ سیاست میں آئے جس کی ان کو بھاری قیمت چکانا پڑی ، ان کی بیوی کویہودی کہ تعصب کانشانہ بنایا گیا، ان کاخاندان بکھر گیا اوروہ اپنے بیٹوں سے بھی دور ہو گئے ۔عمران خان نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ اس وقت قوم قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اٹھ کھڑ ی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کےلئے میں نے بہت جان ماری ہے اب جو کرنا ہے عوام نے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی آپ باہر نہ نکلے تو کچھ بھی نہیں ہو گا۔انہوں نے کراچی کے عوام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وہ جماعتیں جن کے اپنے عسکری ونگ ہیں وہ فساد ختم نہیںکر سکتیں اور اندرون سندھ کے غریب ہاریوں کی غربت دیکھ کر ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے اس لئے سندھ کے عوام اپنی حالت بدلنے کیلئے تیار رہیں۔عمران خان نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پولنگ کے روز سب باہر نکلیں اور ساتھ اپنی خواتین کا بھی لائیں ۔پنجاب کے عوام سے عمران خان کاکہناتھاجوحکمران پانچ سال میں پولیس کانظام نہ بدل سکے، لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکے اور بلدیاتی انتخابات نہ کراسکے وہ چھٹے سال میں کیاکر لیں گے۔اگرپنجاب کے عوام نے ان کوووٹ دیئے ذمہ دارخودہونگے ۔عمران خان نے کہا کہ آج تک پاکستان پر اسٹیٹس کو نے حکومت کی ہے جس کی وجہ سے ان کے حالات اچھے ہو گئے ہیں جبکہ عوام کے حالات خراب ہو گئے ہیں۔انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں صرف ایک موقع دیں۔ اس موقع پر عمران خان نے تسلیم کیاکہ ان سے کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان کے نامزد کردہ کچھ امیدوار ٹھیک نہ ہو ں لیکن وہ عوام سے وعدہ کرتے ہیں جو بھی تحریک انصاف کے منشور پر پورا نہ اترتا ہوگا وہ تحریک انصاف میں نہیںرہے گا۔انہوں نے کہاکہ میرادل کہتا ہے کہ پولنگ والے دن کی شام وہ شکرانے کے نوافل ادا کر رہے ہو نگے۔آخر میں عمران خان نے تما م کارکنوں اور حمایتیوں سے حلف لیا کہ وہ سب پاکستان کے پرچم تلے متحد رہیں گے ۔




Source: http://www.dailypakistan.com.pk/national/09-May-2013/43065
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: اللہ نیا پاکستان بننے تک مجھے لے جانے نہیں

Allah SWT imran ko lambi ummer aur sahatt zindagi tadrusti dai aur majority saay kamyab karey AMEEN
 

coolhaider

Minister (2k+ posts)
میں آج عمران خان کا خطاب سن کر رو پڑا الله نے ہمیں سنہری موقع دیا ہے اتنی مشکلات اور دکھوں کے
باوجود ہمت نہیں ہاری سلوٹ ٹو عمران خان پاکستان خان زندہ باد
 

mkiani

Senator (1k+ posts)
Uncontrollable Tears of Joy on my face when I see you Sir Imran Khan Saahib.
Allah has saved you for us and Pakistan.
I take the Oath to never let you down and your mission.
God bless you the Lion of Pakistan the selfless ,fearless Leader of mine.
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
this was huge jalsa more than 2 kilo meter. wow.
Imran khan sahib pls get healthy soon. Prime minster seat waiting for you inshallah
 

zhohaq

Minister (2k+ posts)
Imran Khan speech could not have been better. Nawaz Sharif speech could not be worse (bigsmile)

PTI jalsa ended with millions doing a new oath for a new Pakistan.

PMLN Jalsa ended with Nawaz Shairf saying "Saray kaho , I Love you too, Kaho saray"[hilar]

Mian Sahab Jan Deyo, Sadi Wari Aan de ao Inshallah
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
میں راستے میں تھا جب عمران خان سکرین پے آیا ، ڈیفنس میں ایک جگہ بڑی سکرین پے سب یہ خطاب سن رہے تھے میں بھی بھاگ کے جا کھڑا ہوا ، افففففففففففففف ایک ایک جملے پے وہ تالیاں بجیں کہ بتا نہیں سکتا ، سونامی کی لہر اٹھ چکی ہے ................. سب کو پیشگی مبارک
 

Back
Top