Indian Govt cancels licences of 9,000 NGO's

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انڈیا میں حکومت نے تقریباۙ نو ہزار ایسی غیر سرکاری تنظیموں کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے جنھوں نے گذشتہ تین سالوں میں اپنے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

150409152438_geenpeace_india_gate_624x351_www.greenpeace.org.india.jpg


وزارت داخلہ کے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ُکل 10343 غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کو اکتوبر، سنہ 2014 میں اپنے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا اور ان میں بیرون ملک سے حاصل ہونے والی مالی امداد کی تفصیل درج کرنا لازمی تھی۔

لیکن صرف 229 غیر سرکاری تنظیموں نے وزارت داخلہ کے اس حکم پر عمل کیا، جبکہ 8975 نے عمل نہیں اور اس کے نتیجے میں ان کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

یہ کارروائی گرین پیس انڈیا کی غیر ملکی فنڈنگ معطل کیے جانے اور فورڈ فاؤنڈیشن کو نگرانی کی فہرست میں رکھے جانے کے بعد کی گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
Good work, same must be done in Pakistan immediately .
But who will do this ?
Shareefon ko tasweerain banwanay say aor ghair mulki dooroon say hi fusat nahin to in par dhayan kon day ga?