Atif
Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ نےدم توڑدیا
بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔
اِسکا ہلکا سا مداوا اب بھی ممکن ہے کہ اِسکے قاتل پر قتل عمد کا مقدمہ چلا کر سزائے موت دی جائے۔ سزا سُنانے اور اُس پر عملدرامد کا اختیار عدالتوں ار ریست کو ہی ہونا چاہیئے۔
مسٹر تانبہ نامی غُنڈہ (سربجیت کا قاتل) پہلے سے بھی ایک دوسرے بدمعاش کو قبضوں کی لڑائی میں قتل کرنے کے جُرم میں جیل میں ہے لیکن اُس نے ہیرو بننے کیلیئے یہ قدم اُٹھایا ورنہ لاہور میں قتل، اغوا، اور قبضوں جیسی واردتوں سے بھی وطن کی خدمت جاری رکھی سکتی تھی مگر اُس میں شہرت ایک محدود حلقے میں مِلتی ہے اب اُس نے ہر سچے پاکستانی کے دِل میں گھر کر لیا ہے۔
اس قسم کی سستی شہرت کے خواہش مند نوٹنکیاں جن کو اس بدنامی کی کالک کوملک پر تھوپنے سے پہلے اپنے ان ہموطنوں کا خیال بھی نہیں آتا جو کردہ اور ناکردہ گناہوں کی سزا بھارت میں کاٹ رہے ہیں، اور جب انہی میں سے حساب برابر کرنے کے لئے جب کسی کی لاش یہاں آئے گی تو یہ سارے برزجمہر عذابِ الٰہی سے ڈراتے پائے جائیں گےجو اس وقت خوشی سے بغلیں بجا رہے ہیں۔ اس وقت بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کےخوف و ہراس کا تصور کریں اور یہاں پر جزاک اللہ کے نعرےدیکھیں، اپنی قوم کے ذہنی دیوالیہ ہونے پر کوئی شک نہیں رہتا۔