Lindsy Lohan turned to Islam

ابابیل

Senator (1k+ posts)
کیا لِنڈسے لوہان قرآن کا مطالعہ کر رہی ہیں

کیا لِنڈسے لوہان قرآن کا مطالعہ کر رہی ہیں؟


لنڈسے لوہان موروثی طور پر آئرش اور اطالوی ہیں اور ان کی پرورش کیتھولک ماحول میں ہوئی ہے امریکی میڈیا میں اس وقت زبردست ہلچل مچ گئی جب ہالی وڈ کی اداکارہ لِنڈسے لوہان قرآن کا ایک نسخہ لیے نظر آئیں۔
بدھ کو بروکلین میں لِنڈسے لوہان اپنی کمیونٹی سروس کے پہلے دن جب عوام کے سامنے آئیں تو ان کے ہاتھ میں قرآن کا ایک نسخہ تھا۔
میڈیا میں آنے والی رپورٹوں کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ نیویارک میں ایک عدالت کی جانب سے عائد کی گئی بچوں کے مرکز میں کام کرنے کی خدمات مکمل کرنے کے بعد جب باہر آئیں تو وہ اپنے ہاتھ میں قرآن کا ایک نسخہ لیے ہوئے تھیں۔
لِنڈسے لوہان موروثی طور پر آئرش اور اطالوی ہیں اور ان کی پرورش کیتھولک ماحول میں ہوئی ہے۔
لِنڈسے کو شہرت فلم مین گرلز میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ملی۔
وہ سرخ رنگ کا ایک کبّالہ بریسلیٹ پہنی ہوئی تھیں جس کے متعلق یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ اس کو پہننے سے بدقسمتی دور ہوجاتی ہے اور پہننے والا بُری نظروں سےمحفوظ رہتا ہے۔
ان کے بارے میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے کبّالہ کی کلاسوں میں شرکت کی تھی۔
سنہ 2012 میں ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انھوں نے ایک بودھ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: کیا لِنڈسے لوہان قرآن کا مطالعہ کر رہی ہیں

jitni fiqar Muslmanon ko is ladki ki hey agar itni fiqar apney waldain ki kerien tu akhrat mien baukhshey jaien gey
 

Back
Top