Maulana Tariq Jameel Emotional bayan on Hazrat Abu Bakar R.A

Status
Not open for further replies.

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
نیکی اور بھلائی ہی کے راستے پر گامزن رہو

أعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم

11091213_754947971291295_7167072114950804382_n.jpg



سورة البقرة, آیت 150-148

ترجمہ:
148۔ اور ہر گروہ کی ایک سمت ہے جسکی طرف وہ رخ کرتا ہے۔ لہٰذا تم نیک کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ تم جہاں بھی ہو گے، اللہ تم سب کو (اپنے پاس) لے آئے گا۔ یقیناٴ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
149۔ اور تم جہاں سےبھی (سفر کے لئے) نکلو، اپنا منہ (نماز کے وقت) مسجدِ حرام کی طرف کرو۔ اور یقیناٴ یہی بات حق ہے، جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آئی ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سے بےخبر نہیں ہے۔
150- اور جہاں سے بھی تم نکلو، اپنا منہ مسجدِ حرام کی طرف کرو۔ اور تم جہاں کہیں ہو، اپنے چہرے اسی کی طرف رکھو، تا کہ لوگوں کو تمہارے خلاف حجت بازی کا موقع نہ ملے۔ البتہ ان میں جو لوگ ظلم کے خوگر ہیں، (وہ کبھی خاموش نہ ہونگے) سو انکا کچھ خوف نہ رکھو۔ اور تا کہ میں تم پر اپنا انعام مکمل کر دوں، اور تا کہ تم ہدایت حاصل کر لو۔

تشریح:
148- جو لوگ قبلے کی تبدیلی پر اعتراض کر رہے تھے،ان پر حجت تمام کرنے کے بعد مسلمانوں کو یہ ہدایت دی جاری ہے کہ ہر مذہب کے لوگوں نے اپنےاپنے قبلے الگ الگ بنارکھے ہیں، اور تمہارے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ اس دنیا میں ان کو کسی ایک قبلے پر جمع کرسکو۔ لہذا اب ان لوگوں سے قبلے کی بحث میں پڑنے کے بجائے تمہیں اپنے کام میں لگ جانا چاہیےاور وہ یہ ہے کہ اپنے نامہٴ اعمال میں زیادہ سے زیادہ نیکیوں کا اضافہ کرو، اور اس کام میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو۔ یعنی نیکی اور بھلائی ہی کے راستے پر گامزن رہو اور یہ وحی الٰہی اور اتباع رسول ﷺ ہی کا راستہ ہے جس سے دوسرے ادیان محروم ہیں۔

آخری انجام یہ ہو گا کہ تمام مذہبوں والوں کو اللّٰہ تعالٰی اپنے پاس بلائے گا اور اسُ وقت ان سب کی تُر کی تمام ہوجائے گی۔ وہاں سب کا قبلہ ایک ہی ہو جائے گا۔ کیونکہ سب اللّٰہ کے سامنےکھڑے ہونگے۔

150, 149- اللّٰہ تعالٰی نے مسجدِ حرام کیطرف رُخ کرنے کا حکم ان آیتوں میں تین مرتبہ دُہرایا ہے۔ اس سے یا تو حکم کی اہمیت اور تاکید جتلانی مقصود ہے۔ یا یہ چونکہ نسخ حکم کا پہلا تجربہ تھا۔ اسلئے ذہنی خلجان دور کرنے کے لئے ضروری تھا کہ اسے بار بار دہرا کر دلوں میں راسخ کر دیا جائے، یا تعدد علت کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔ ایک علت نبی ﷺ کی مرضی اور خواہش تھی، وہاں اسے بیان کیا گیا۔ دوسری علت، ہر اہل ملت اور صاحب دعوت کے لئے ایک مستقل مرکز کا وجود ہے، وہاں اسے دہرایا۔ تیسری علت، مخالفین کے اعتراضات کا ازالہ ہے، وہاں اسے بیان کیا گیا۔ [فتح القدیر]

قبلے کا رُخ کرنا صرف اس حالت میں نہیں ہے جب کوئی شخص بیت اللّٰہ کے سامنے موجود ہو، بلکہ جب مکہ مکرّمہ سے نکلا ہوا ہو تب بھی یہی حکم ہے، اور کہیں دور چلا جائے تب بھی یہ فریضہ ختم نہیں ہوتا۔ البتہ یہاں اللّٰہ تعالٰی نے ''سمت'' کالفظ استعمال فرما کر اس طرف بھی اشارہ کردیا ہے کہ کعبے کا رُخ کرنے کیے لئے ضروری نہیں ہےکہ انسان کعبے کی سو فیصد سیدھ میں ہو۔ بلکہ اگر سمت وہی ہے تو کعبے کیطرف رُخ کرنے کا حکم پورا ہوجائےگا۔ اور انسان اس معاملے میں اتنا ہی مکّلف ہے کہ وہ اپنے بہترین ذرائع استعمال کر کے سمت صحیح متعین کرلے ۔ایسا کر لینے کے بعد اس کی نماز ہوجائے گی۔

جب تک بیت المقدس قبلہ تھا،یہودی یہ حجت کرتےتھے کہ دیکھو ہمارادین برحق ہے،اسی لئے یہ لوگ ہمارے قبلے کو اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں،اور مشرکینِ مکہ یہ بحث کرتے تھے کہ مسلمان اپنے آپ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا متبع کہتے ہیں مگر انہوں نے ابراہیمی قبلے کو چھوڑ کر سنگین انحراف کرلیا ہے۔اب جبکہ قبلے کی تبدیلی میں جو مصلحت تھی وہ حاصل ہوگئی اور اس کے بعد مسلمان ہمیشہ کے لئے کعبےکو قبلہ قرار دے کر اس پر عمل پیرا ہوں گے تو ان دونوں کی حجتیں ختم ہوجائیں گی ۔البتہ وہ کٹ حجت لوگ جنہوں نے اعتراض کرتے رہنے کی قسم ہی کھا رکھی ہے، ان کی زبانیں کوئی نہیں روک سکتا، لیکن مسلمانوں کو ان سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں اللّٰہ کے سوا کسی ڈرنا نہیں چاہیے۔

تحویلِ قبلہ کو اتمام نعمت اور ہدایت یافتگی سے تعبیر فرمایا کہ حکمِ الٰہی پر عمل کرنا یقیناٴ انسان کو انعام و اکرام کا مستحق بھی بناتا ہے اور ہدایت کی توفیق بھی اسے نصیب ہوتی ہے۔


ضیا القرآن۔۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری صاحب
توضیح القرآن.. مفتی تقی عثمانی صاحب..
احسن البیان.. حافظ صلاح الدین یوسف صاحب..
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Maulana Tariq Jameel Emotional bayanb on hazrat abu bakar r.a[

"jb hazrat umar nay hazrat abu bakr ko apni marzi say khalifa bana lya tou ahl e bait(a.s) hazrat ali aur unn k sahaba nay abu bakr ki khilafat ko qabool na kya tou wo sahaba aur ahle bait mola ali k ghr mein jama ho gaye
zara ghor karen , hazrat umar apny sath kuch police walon ko lay kr mola ali aur bibi fatima k ghr k muhasra karny gaye aur bola O fatima main jaanta hun k terey baap(s.a.a.w) ko tujh say zayda koi mehboob na tha magar yeh bat mujhe iss amar say nai rok sakti k agr yeh sahaba aur ahl e bait k log teray ghr mein jama rahay tou main teray darwazay ko jalanay ka hukam day dun ga "

refernce kanz ul aamaal(mula ali qaari ahl e sunat) jild 3 page 140
al Riaz ul nasra jild 1 page 167
Marooj al zahb
ansaab al ashraf bilaazari
jild 1 page 586
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: نیکی اور بھلائی ہی کے راستے پر گامزن رہو

When at Ghadeer eiy Khum
Hazoor SAW announced
JIS JIS KA MAIN MOULA US US KA ALI MOLA

Hazrat AbuBakar Sidique came to Hazrat ALi And said " Mubarak Hu Mubarak Hu Ya Ali aap hum sub k aur pori Ummat eiy Muhammdi k Moula Hu gaey"
 

Aftab Zaki

MPA (400+ posts)
Re: Maulana Tariq Jameel Emotional bayanb on hazrat abu bakar r.a[

"مولانا کے ہر بیان کے ساتھ ایک پوسٹ اور ہونی چاہئیے "جلتی روحیں اس پوسٹ سے دور رہیں
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Fasadion ko firqawariat ke siwa kuch dikhai nahi daita.

Har thread ko firqawariat ki taraf. Morna chahtey hain.
 
Maulana Tariq Jameel Urdu - Aaj Ke Paise Wale Zakat Aur Abu Bakar RA

Maulana Tariq Jameel Urdu - Aaj Ke Paise Wale Zakat Aur Abu Bakar RA
 
Status
Not open for further replies.