Mubashar Luqman asks which paradise Pakistanis want to live in.

waqas_x

Voter (50+ posts)
کیا اس جنت کی تلاش ہے؟
mubashar-luqman.jpg

میرے ایک دوست اور ممتاز ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے مجھے خوفزدہ کر دینے والی کہانی سنائی ، وہ اپنی گاڑی میں اسلام آباد کے ریڈ زون سے گزر رہے تھے پولیس چیک پوسٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار نے ان کا خیر مقدم کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جناب اگر ان فاسقوں کی حفاظت کرتے ہوئے میں ہلاک ہو جاﺅں تو کیا میں جنت میں جاﺅنگا؟ بظاہر وہ گھبرایا ہوا تھا اور اپنی ملازمت کے متعلق دو مختلف کیفیات کا شکار تھا۔ یہ صرف ایک پولیس اہلکار کی ذہنی حالت کی روداد تھی پولیس ، رینجرز اور چند دوسری سیکورٹی ایجنسیوں میں میرا ایسے بہت سے لوگوں سے سامنا ہوا ہے جو فرض شناسی اور جن سے ہمارا تحفظ کررہے ہیں ان کے درمیان تذبذب کا شکار ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ واضح طور پر دہشت گردوں کو ملک دشمن قرار نہیں دیتے اور اس کا الزام بعد میں آنے والی حکومتوں پر دھرتے ہیں۔ عدالتیں اور اعلیٰ حکام پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان سے جس طرح کا سلوک کررہے ہیں کچھ اس سے ناخوش ہیں۔

یہ اب کوئی راز نہیں کہ ملک میں دو مختلف نقطہ ہائے نظر رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ ایک مکتب فکر کے حامل لوگ اسے اپنی جنگ تصور کرتے ہیں جبکہ دوسرے کا خیال ہے کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔ لوگوں کی رائے سے قطع نظر حقیقت یہ ہے کہ عام شہریوں کی حیثیت سے ہماری زندگیاں سخت ابتری کا شکار ہیں ۔حکومت مخالف ،امریکہ مخالف بیانات جہاں رائے عامہ کو متاثر کرتے ہیں وہاں سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کے فرائض کی بجا آوری میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں کیونکہ ان کے بھی وہی خدشات، خوف اور آبادیاتی پس منظر ہے وہ غیر ملکی نہیں اور نا ہی کسی دوسرے ملک سے انہیں درآمد کیا گیا ہے ۔ان کے رشتہ دار ہمارے درمیان بستے ہیں اور ان کے بھی یہ ہی خیالات ہیں .... جب عدالتیں انہیں عدم ثبوت کی بنا پر متنبہ کرتی ہیں اور ان کے اعلیٰ افسر انہیں صرف پروٹوکول ڈیوٹیز کے لئے مقرر کرتے ہیں تو وہ زیادہ اذیت ناک صورت حال کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ہرگزرتے دن کے ساتھ میں اپنے ساتھی صحافیوں کو یاددہانی کرا رہا ہوں کہ ہم جہنم کی طرف بڑھ رہے ہیں.
Read the rest on Daily Pakistan Urdu Blogs
 
Last edited:

janaan

Councller (250+ posts)
Yahi hoga......and there will be no surprise if these guard shoot all these guys for home they are guards....tick tick tick tick........
 

hans

Banned
its too late for any thing. We have lost respect and patience. Every one is a Mullah, and every one seems to have supreme knowledge on any topic. Our collective respect towards one's life is non existence.

Religion or no religion, Jannat or Dozakh.. end game is your legacy.. and that no one seems to care or carry.
 

nuzhatghazali

Minister (2k+ posts)
جی ہاں بلکل ..... اسلامی تعلیمات کا سبق یہیں سے شرو ع ہوتا ہے ...
.جو ذمداری قبول کی ہے اسے دیانتداری سے نبھاؤ
جو اپنے مالک سے عہد کیا ہے اس عہد کی پاسداری کرو
جس بات کی تنخواہ لیتے ہو اسے پورا کر کے اپنی کمائی کو ہلال بناؤ
ڈاکٹر صاحب کو چاہیے تھا کہ خوفزدہ ہونے کی بجایے معاشرے کے ایک زمدار فرد کی حثیت سے اسے روشنی دکھاتے ،
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جی ہاں بلکل ..... اسلامی تعلیمات کا سبق یہیں سے شرو ع ہوتا ہے ...
.جو ذمداری قبول کی ہے اسےدیانتداری سے نبھاؤ
جو اپنے مالک سے عہد کیا ہے اس عہد کی پاسداری کرو
جس بات کی تنخواہ لیتے ہو اسے پورا کر کے اپنی کمائی کو ہلال بناؤ
ڈاکٹر صاحب کو چاہیے تھا کہ خوفزدہ ہونے کی بجایے معاشرے کے ایک زمدار فرد کی حثیت سے اسے روشنی دکھاتے ،
ان سب اچھی باتوں کر اطلاق اسمبلی والوں پر بھی ہوتا ہے
 

ambroxo

Minister (2k+ posts)
ریاض ٹھیکے دار کی جنت میں رہنے والے اس مگر مچھ کو اور کون سی جنت کی تلاش ہے ؟
 

seekers

Minister (2k+ posts)
دہشت گردوں کی کامیابی کی ایک بڑی وجھ یہ ہے کے سیکورٹی فورسس سمیت ساری قوم دو حصوں میں منقسم ہے .شاہد گلگت سے کراچی تک بہنے والا خون ناحق اس قوم کو اکٹھا کر سکے.ابھی تک تو یہ قوم اس منزل تک پہنچنے کے لنے اور خون کی پیاسی ہے
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
خونخوار طالبان سے زیادہ خطرناک ہیں یہ اندرون خانہ طالبان کی حمایت کرنے والے پڑھے لکھے طالبان جو کہ میڈیا میں بھی موجود ہیں اور بقیہ اہم اداروں میں بھی ۔۔۔۔ اور ان ہی لوگوں نے قوم کو طالبانی فتنے کے خلاف "شکوک" میں مبتلا کر رکھا ہے اور قوم انکے خلاف متحد نہیں ہو پا رہی۔


 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
ریاض ٹھیکے دار کی جنت میں رہنے والے اس مگر مچھ کو اور کون سی جنت کی تلاش ہے ؟

ریاض ٹھیکے دار کی جنت میں مبشر لقمان نہیں ہے بلکہ ارسلان افتخار اور چوہدری افتخار جیسے لوگ ہیں۔ یا پھر لال مسجد والے جنہیں ریاض ٹھیکے دار نے کئی ملین روپے دیے ہیں۔
 

ambroxo

Minister (2k+ posts)
mian mehwish ali irani yah baat main nay andhon ke liay thori likhi hay (bigsmile)
ankhon walaon nay daykh lia kon kis ke liay kaam krta hay




ریاض ٹھیکے دار کی جنت میں مبشر لقمان نہیں ہے بلکہ ارسلان افتخار اور چوہدری افتخار جیسے لوگ ہیں۔ یا پھر لال مسجد والے جنہیں ریاض ٹھیکے دار نے کئی ملین روپے دیے ہیں۔
 

mrbaig

Senator (1k+ posts)
کراچی کو بیروت اور دمشق بنانے کیی تمۤنا تو عرصۃ دراز سے اغیار کے دل میں ہے،مگر خاکم بہ دہن لگتا ہے وہ کامیاب ہو ہی جایئیں گے۔وہ افغانی جو صدیوں تک لوٹ مار کرنے برصغیر کو روندتے رہے اب بھی چین سے نہیں بیٹھے اور کراچی ان کا ٹارگٹ ہے۔
 

ریاض ٹھیکے دار کی جنت میں مبشر لقمان نہیں ہے بلکہ ارسلان افتخار اور چوہدری افتخار جیسے لوگ ہیں۔ یا پھر لال مسجد والے جنہیں ریاض ٹھیکے دار نے کئی ملین روپے دیے ہیں۔

aur karachi industrial estate walay industrialists se monthly bhatta lenay walay MQM k terrorists wing ki jannat k baray men kia khayal hay...:lol:
 
شروع میں تو سب کچھ حب الوطنی اور سب سے پہلے پاکستان تھا۔ اب رفتہ رفتہ یہ بت پاش پاش ہو جاےئگا۔ کیونکہ یہ تو حقیقت ہے کہ جنگ ہماری نہیں ،امریکہ کی ہے اور امریکہ کوئی اور تونہیں جاپانیوں پر ایٹم بم، ،عراقیوں پر کیمیکل بم ،افغانیوں پر ڈیزی کٹر بم اور پاکستانیوں پر ڈرون حملے کرنے والا عالمی بدمعاش اور سامراج ہے۔
ہم پاکستانی جتنی جلد اس کو سمجھیں گے ہمارے لیے اتنا ہی اچھا ہے۔ یقینا حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ امریکی ایجنٹ ہیں۔ اس میں تو کوئی شک وشبہ نہیں ہونا چاہئے۔