اورنگزیب
جس کے لیے اقبال نے کہا کہ وہ ہمارے ترکش کا آخری تیر تھا ،
وہ بادشاہ جس کو مسلم اس کے دور کے علماء اور صوفی شہزادہ دین پناہ کے نام سے یاد کرتے تھے
وہ واحد مسلم بادشاہ جو کہ غلبان حافظ تھا .
ہندو تاریخ نے اس کا کردار مسخ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں چھوڑا اس کا قصور کیا تھا .
یہی نہ کہ اس نے اپنے بھی داراشکو کو قتل کیا .....جناب ذرا داراشکو کے شخصیت کو بھی پڑھیں ، وہ اپنے دادا اکبر کے طرح ایک نیا دین لانے کا شوقین تھا ایسا دین جو اسلام اور ہند دھرم کا امتزاج ہو ، کیا ایسے انسان کو ہندوستان کے حکومت دے دی جاتی جو اسلام اور مسلمانوں کا بیڑا غرق کر دیتا. ذرا تاریخ کے صفے کھول کر پڑھو کہ داراشکو کا استاد کون سا ہندو تھا.
ہندو بابا لال بنو کون تھا جسے داراشکو اپنا مرشد مانتا تھا ؟
.
یہ بھی پڑھنا کہ داراشکو نے مرنے سے پہلے کیا الفاظ کہے تھے اور کیا کوئی مسلمان ایسا بولنے کی سوچ بھی سکتا ہے.
دوسرا الزام یہ کے اس نے باپ کو قید کر دیا .....جناب اگر ...دیکھو کہ اس نے باپ کو کیوں قید کیا ، باپ نے داراشکو کو حکومت دینے کے لیے اورنگزیب کے خلاف کیا کیا نہیں کیا. قتل کی سازش تک تاریخ کے اندر رقم ہے . اب اس نے اپنے باپ کو قید کر کے حکومت لے لی تو کیا غضب ہو گیا . باپ نے تو تاج محل بنانے کے لیے لاکھوں لوگوں کا خون چوس لیا اور ہندوستان کے معیشت برباد کر دی.
اور یہ الزام کے اس نے ہندو مندر توڑ دے تو ذرا یہ بھی دیکھو کہ یہ کون سے مندروں کے ساتھ کیا ، ایسے مندر جن میں مرہٹے حکومت کے خلاف مذہبی جنگجو پیدا کر رہے تھے، اور مسلمانوں اور مسلم حکومت کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر مسلے کھڑے کے جا رہے تھے. شیوا جی کے تہزیک پر ہندو کا سیخ پا ہونا تو بنتا ہے مگر آج کے وہ مسلمان جو صرف ہندی فلمیں دیکھ کر تاریخدان بن بیٹھے ہیں انہیں تو اپنی تاریخ پڑھنی چاہیے.
پھر یہ الزام کہ سکھوں کو مرا تو جناب باغی کسی بھی قوم کا ہو اس سے جنگ ھوتی ہی ہے بلا تفریق مذہب و قوم کے جنگ کی جاتی ہے.
تمام مغل بادشاہوں میں صرف اورنگزیب ایسا بادشاہ تھا جس کے سلطنت صاب سے وسیح تھی .
اورنگزیب نے وہ تعلیمی نظام نافذ کیا جسے آ کر انگریز نے اپنے دور میں ختم کیا ، اورنگزیب کے فتاویٰ دنیا کے چند مشور اور بہترین فتاویٰ کا مجموعہ ہے .
عرب
مورخ جس کو چھٹا خلیفہ راشد لکھتے ہیں ہمارے بیوقوف اس کو جابر اور ظالم گردانتے ہیں.
یہ نتیجہ ہے اپنی تاریخ سے نہ واقف ہونے کا اور نتیجہ ہے ہندی فلموں سے تاریخ پڑھنے کا .