ts_rana
Minister (2k+ posts)
خدا تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر مضبوطی سے نگرانی کرتے ہوئے انصاف کی تائید میں گواہ بن جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔ انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈرو۔ یقیناً اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔
بدقسمتی سے پاکستان میں انصاف کی جگہ انتقام نے لے لی ہے، معاشرہ اور خاص طور پر ادارے نفرت اور انتقام پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن اس نفرت اور انتقام میں پاکستان کے انصاف کے ادارے فوج کے ہاتھوں ایسے یرغمال بنے ہوئے ہیں کہ ان کے اس انتقام میں پورا پاکستان تباہ ہو گیا لیکن ان کی انتقام اور نفرت کی آگ ٹھنڈی ہی نہیں ہورہی۔
بقول فیض صاحب
کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد