جناب محترم تھرڈ ایمپائر صاحب ۔
بہت افسوس سے کہنا پڑ رھا ہے کہ ھمارے عظیم ملک پاکستان کی سیاست میں آج بھی کچھ گھس بیٹھیے مختلف جماعتوں میں سیاسی ممبر شپ لے کر چھپے بیٹھے ہیں جن کی حرکات اور الفاظ کسی طرح سے بھی ھم پاکستانی سے مطابقت نہیں رکھتیں ۔ ان کے الفاظ اور خیالات پڑھ کے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے تہذیب و ثقافت اور تمدن سے ان کا برسوں واسطہ نہیں رھا ،بظاھر ان کے آبا و اجداد نے غالبا" ان کی تربیت جانوروں کے ھمراہ کی ھے ۔ مذید افسوس اس بات کا ھے کہ وہ ایسی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے دعوہ دار ہیں ، جن کا منشور اس ملک میں صحیح اسلامی انصاف کا حصول ہے ۔
ھمارے عظیم قائد محترم جناب محمد نواز شریف نے اسی ضمن میں کئ دفعہ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو سیاسی روادری اور مذھبی تمدن کے لیکچر دے کر انکی سیاسی اور ذھنی پسماندگی کو دور کرنے کی ذمہ داری قبول کریں ۔
ھمارے عظیم قائد محترم جناب محمد نواز شریف نے اس سلسلے میں اپنے منشور میں تمام جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کی تربیت کے لیے معیاری تعلیمی اداروں کی تعمیر کا اعادہ بھی کیا ہے ۔
امید ھے کہ جلد ھی آپ بھی ان نئے تعلیمی اداروں سے استفادہ حاصل کریں گے تاکہ آپ کو بھی ایک مھذبی سوسائٹی کے ممبران کی طرح شمولیت کا حق دیا جاسکے ۔
اسی لیے ھمارے عظیم قائد محترم جناب محمد نواز شریف نے اس عمر میں ناسازی طبع کے باوجود الیکشن میں حصہ لیا ہے تاکہ اس عظیم قوم میں بسنے والے آپ جیسے لوگوں کو اخلاقی ، تہذبی اور انسانی تعلیم دی جا سکے تاکہ وہ بھی معاشرہ کے مفید رکن بن سکیں ۔