Son of Haqnawaz Jhangvi wins PP 78 Jhang election

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Results of PP-78, where does PTI stand

ہاری تو ن لیگ بھی ہے مگرپینتس ہزار سے زیادہ ووٹ لیکر۔
آسمانوں پر اڑنے والی پی ٹی آئی کا جو حال ہوا ہےاس سے ن لیگ اپنی شکست بھول گئی ہے۔
نوے ہزار کے قریب کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں اپنے ساتھ دھاندلی کی جانے اور ملک بھر میں حکومت کرنے کے اصل مینڈٹ کا دعوا کرنے والوں کے اٹھائیس سو ووٹ؟
اس رزلٹ نے بہت سے حقائق واضع کئے ہیں۔
کتنے بھی جوڑ توڑ کر لئے جائیں۔اگر لوگ کسی کو منتخب کرنا چاہتے ہیں توکوئی روک نہیں سکتا۔
یہ سیٹ ن لیگ کی تھی۔
حکومت ن لیگ کی تھی۔
لوگوں کو دینے کے لئے ان کے پاس بہت کچھ تھا۔
گروپوں میں بٹی ن لیگ نے یک جان ہو کر انتخاب لڑا۔
لوگ جانتے تھے کہ ان کے کام حکومتی رکن ہی کروا سکے گا۔
مگر ان سب حقائق کے باوجود لوگوں نے حکومتی امیدوار کو رد کر دیا۔
پی ٹی آئی کو پی پی پی جتنی اہمیت بھی نہیں دی اور بری طرح دھتکار کر ضمانت ضبط کروا دی۔
اور واضع کر دیا کہ آنگن ٹیرھا ہونے کا بہانہ وہی کرتے ہیں جنہیں ناچ آتا ہی نہیں۔
دھاندلی دھاندلی کا رونا وہی روتے ہیں جن کے پلے کچھ ہوتا ہی نہیں۔
اس سب کے با وجود پی ٹی آئی اپنا راگ الاپتی ہی رہے گی کہ ان کے پاس اس کے سوا کچھ ہے ہی نہیں۔

تحریک انصاف پہلی دفعہ نہیں ہاری اور نہ ہی آخری دفعہ. نون لیگ اور پی پی پی ٣٠ سال سے جیت رہے ہیں. یہ آپ جیسے غلامانہ ذہنیت کے لوگ ہیں جو صرف جیت کو ہی عوام کی مسیحائی مان لیتے ہیں. اس سوچ سے نکل آؤ. اب بہت ہو گیا. صرف الیکشن جیتنے سے کچھ نہیں ہوتا. کام الیکشن کے بعد کرنا ہوتا ہے جو کہ ٣٠ ٣٠ سال کی حکومت کے بعد ملک کی حالت سے خوب نظر آ رہا ہے. اپنی گردن سے یہ سریا نکالیں کہ آپ آج جیت گئے تو تمام عمر جیتنا ہی ہے
جہاں تک دھاندلی کا تعلق ہے تو جناب صرف حلقوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ تھا. یہ میاں صاحب کا شفاف الیکشن کے دعوے کے باوجود تفتیش سے انکار تھا جس نے شک کو بڑھایا. جب آپ نے دھاندلی کی ہی نہیں تو آرام سے تفتیش ہونے دو اور سکون سے حکومت کرو. صرف ٤ حلقوں کی بات تھی اور اس میں سے نظام کی کمزوریاں سامنے آ جاتیں
 
oscar

Minister (2k+ posts)
یہ بندہ پی ٹی آئی کا امیدوار تھا۔ نام ہے ارفع مجید جسے تمام چینل دو دن سے خاتون امیدوار سمجھ رہے ہیں۔ شکل سے سپاہ صحابہ لگتا ہے لیکن خاصہ معقول انسان ہے

Mian-Arfa-Majeed-pp.78-city-president-Eng.Manan-kokab-c-ticket-laity-hoy.gif
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

..امید ہے آپ داعش کو مذہبی جماعت نہیں مانتے ہوں گے

پی ٹی آئی کا رہنما اپنے ہر انٹرویو میں بارہا الله اور رسول کا حوالہ دیتا رہتا ہے، وہ کب سے سیکولر جماعت بن گئی ہے؟؟

..مذہبی جماعتوں کے لوگوں نے ٹھیکہ لے رکھا ہے اسلام کا، جو ان کی جماعت میں نہیں وہ سیکولر

میں داعش کو سیاسی جماعت نہیں مانتا. میرا خیال ہے ان کا دعوی بھی نہیں ہے

پی ٹی آئی نے کبھی خود کو مذہبی جماعت کے طور پر متعارف کرایا ہو تو میرے علم میں نہیں ہے. تقریروں میں قرآن و حدیث پہلے اور بعد میں میوزک کنسرٹ

صورتحال کچھ ایسی ہی بن چکی ہے. کچھ جماعتیں مذہب کو سیاست کی بنیاد بناتی ہے. کچھ خود کو لبرل و سیکولر ثابت کرنے کی تگ و دو کرتی رہتی ہیں
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Results of PP-78, where does PTI stand

تحریک انصاف پہلی دفعہ نہیں ہاری اور نہ ہی آخری دفعہ. نون لیگ اور پی پی پی ٣٠ سال سے جیت رہے ہیں. یہ آپ جیسے غلامانہ ذہنیت کے لوگ ہیں جو صرف جیت کو ہی عوام کی مسیحائی مان لیتے ہیں. اس سوچ سے نکل آؤ. اب بہت ہو گیا. صرف الیکشن جیتنے سے کچھ نہیں ہوتا. کام الیکشن کے بعد کرنا ہوتا ہے جو کہ ٣٠ ٣٠ سال کی حکومت کے بعد ملک کی حالت سے خوب نظر آ رہا ہے. اپنی گردن سے یہ سریا نکالیں کہ آپ آج جیت گئے تو تمام عمر جیتنا ہی ہے
جہاں تک دھاندلی کا تعلق ہے تو جناب صرف حلقوں کی جانچ پڑتال کا مطالبہ تھا. یہ میاں صاحب کا شفاف الیکشن کے دعوے کے باوجود تفتیش سے انکار تھا جس نے شک کو بڑھایا. جب آپ نے دھاندلی کی ہی نہیں تو آرام سے تفتیش ہونے دو اور سکون سے حکومت کرو. صرف ٤ حلقوں کی بات تھی اور اس میں سے نظام کی کمزوریاں سامنے آ جاتیں

Akmal Sahib un 4 men se kon se hulke se DHANDLI nikli he. Janab kisi court ko quote karen. Apni aur khan sahib ki interprrtation se perhaze karen please.
 
akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Results of PP-78, where does PTI stand

Akmal Sahib un 4 men se kon se hulke se DHANDLI nikli he. Janab kisi court ko quote karen. Apni aur khan sahib ki interprrtation se perhaze karen please.

جناب آپ خدا کے لئے فرعون بننا چھوڑیں تو شاید آپکی عقل میں کوئی بات آئے. یہ آپ کو سمجھنا چاہیے کہ حکمران ایک باپ کی طرح ہوتا ہے. جسکو عوام کے جذبات کا خیال رکھنا پڑتا ہے بےحسی سے آپ فرعون اور نمرود تو بن سکتے ہیں مگر ایک شفیق باپ نہیں. اگر آپ تھوڑی دیر کیلئے میرا مقدمہ غیر جانبدار ہو کر سن لیں تو شاید بات آپکی سمجھ میں آ جائے. میں اس تمام واقعہ کو نواز شریف کی بے حسی سے تعبیر کرتا ہوں. وہ ایسا نالائق اور گھمنڈی شخص ہے کہ اس نے بلوچستان اور بنگلہ دیش جیسے سانحوں سے سبق نہیں سیکھا. تاریخ یا کتاب اس نے کبھی پڑھی نہیں. آپ عمران خان کی ذات کو بھول کر صرف یہ بتائیے کہ اگر آپ حکمران بن گئے ہیں مگر ملک کی کسی بھی جماعت کو یا طبقے کو آپ کی جیت پر اعتراض ہے تو کیا یہ آپ کا فرض نہیں ہے کہ آپ انکا اعتراض دور کریں؟ ظاہر ہے کہ بطور حکمران آپکے پاس طاقت ہے کہ آپ مظلوم کی فریاد نہ سنیں. مگر کیا یہ ایک دانشمندانہ رویہ ہے؟ اگر ایک پارٹی یہ شکایت کر رہی ہے کہ ہمیں دھاندلی کا خدشہ ہے تو انکا یہ خدشہ دور کرنے سے کیا قیامت آ جاتی؟ کیا جوڈیشل کمیشن نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کی دھجیاں نہیں اڑائیں؟ تو کیا حرج تھا اگر یہی نتیجہ صرف ٤ حلقوں کی چھان بین سے اخذ کر لیا جاتا؟ ایک نظام کی خرابی تلاش کرنے میں کیا حرج ہے؟ خاص طور پر جب آپ کا یہ دعوی ہے کہ ہم نے دھاندلی کی ہی نہیں. مگر مسئلہ یہ تھا کہ بادشاہ سلامت نے سوچا کہ یہ ہو کیسے گیا کہ کسی نے اعتراض کر دیا ہے؟ میں اس قدر طاقتور ہوں کہ کوئی میرا کیا بگاڑ لے گا؟ مجھے کیا ضرورت ہے انکی آواز سننے کی؟ آپ نواز شریف کی ١٢ اگست کا خطاب سنئے موصوف اس وقت بھی فرما رہے ہیں کہ یہ لانگ مارچ کیوں کر رہے ہیں؟ بجائے اسکے اسے کہنا چاہیے تھا کہ مجھے مکمل احساس ہے کہ آپ لانگ مارچ کیوں کر رہے ہیں اور میں آپ کی یہ شکایات دور کرنے کو تیار ہوں. جب آپ کمزور کی شکایات کو بھی اسکے خلاف سیاست کیلئے استعمال کریں گے تو پھر کمزور اور کیا کرے؟ بنگالی ہم سے برابری کا مطالبہ کرتے رہے اور ہم انکو کیلے کے چھلکے سے صاف کرنے والی قوم کہہ کر دھتکارتے رہے اور پھر جب انہوں نے آزادی مانگی تو غدار کہا گیا. مگر تب تک غدار کہنا فضول تھا کیوں کہ تب انکو اس سے فرق نہیں پڑتا تھا. ہمارا غرور تھا جو ہمیں اس خواب میں رکھتا تھا کہ ہمیشہ ہم نے ہی طاقتور رہنا ہے. یہی غرور آپ میں ہے. جب بھی آپ الیکشن جیتتے ہیں یا عمران خان ہارتا ہے تو یہی رویہ آپکا ہوتا ہے. ہارنے والے کو طنز اور مذاق. جیسے ہمیشہ کی بادشاہی آپ کے نصیب میں لکھ دی گئی ہے. ٤ حلقوں میں سے دھاندلی نکالنا مقصد تھا ہی نہیں. انکی جانچ پڑتال کرنا مقصد تھا. مگر اسے دھاندلی دھاندلی سازش سازش کہہ کر دھرنے تک بات پہنچا دی. جیسے بنگالیوں کو حقوق مانگنے پر غدار غدار کہہ کر آخر غدار بنا ہی دیا. حضور دنیا میں نواز شریف سے بہت زیادہ طاقتور حکمران گزرے ہیں اور انھیں بھی ہمیشہ یہی لگتا تھا کہ کیونکہ ہم ابھی جیت رہے ہیں لہٰذا ہمیشہ ہی جیتتے رہیں گے. طاقت کے نشے کی سب سے تباہ کن چیز ہی یہ ہے کہ دائمی اقتدار اور طاقت کا خواب نظر آتا ہے. آپ کا کیا خیال ہے کہ آپ پہلے اور آخری ہیں جو الیکشن جیتے ہیں یا پہلے اور آخری ہیں جس نے مخالف پر طنز اور مذاق کیا ہے؟
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Results of PP-78, where does PTI stand

اکمل بھائی جی میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں ڈینگیں نہیں مار رہا صرف نئی طرح کے حقائق جو پی ٹی آئ کی سیاست پر نکل رہے ہیں ان کو دیکھنے کی طرف کیہ رہا ہوں - جناب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ چار حلقوں کے مقدمات ٹریبونل عدالتوں میں چل رہے تھے - عمران خان صاحب نے افتخار چودھری کو شکایت لگائی تو اس نے یہی کہا کہ ٹریبونل کا فیصلہ آنے دیں - تو خان صاحب نے اس کو بقاو مال قرار دے دیا - اور آپ سرکار نے تو تصویر ہی بدل دی ہے یہ کہ کر کہ اس معاملے کو دھاندلی کی صورت نون لیگیوں نے دی - ماشا اللہ - وائٹ پیپر جو خان صاحب نے نکالا تھا وہ آپ سرے سے بھول ہی گئے -
خیر اگر بھول گئے تو کیا کوئی بات نہیں - آگے کی بات یہ ہے نواز شریف عرف فرعون نے پہلے دن سے کمیشن بنانے کا کہا تھا - پر خان صاحب کو انگلی کی طلب تھی اس لئے انہوں نے اس طرف کوئی کان نہیں دہرا اور چل نکلے انگلی ہی دعوت عام دیتے ہوۓ - بیس کروڑ کی عوام میں سے تیس ہزار لاۓ جن میں سے آدھے دیہاڑی پر ملازم مجاور تھے - اب انگلی آلے نے تو یہ ڈرامہ سمجھ ہی لیا تھا تو اس نے انگلی گندی کرنے سے اجتناب کیا - چتھے ہو کر خان صاحب کو فرعون کی پہلی افر پر حامی بھرنی پڑی - نتیجہ کیا نکلا - کومیشن کے سامنے ہوائیں چھوڑنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں لا سکے - میگنیٹک انک کی خرابی کا پہلے سے تعین تھا وہی اصل مسلہ نکلی - مجھے چار حلقوں کے نتایج کی تفصیل آپ کو بتانے ہی ضرروت نہیں آپ خود ہی خبریں پڑھیں اور مجھے بتائیں کہاں دھاندلی ثابت ہوئی - اسی سوال پت اتنی لمبی تقریر کی ہے آپ نے - اس کا جواب نہیں دیا
یاد رکھیں تیس ہزار بیس کروڑ کا اشاریہ صفر ایک پانچ فیصد ہوتے ہیں اس کو قوم کا ایک طبقہ نہ کہیں جناب

جھوٹ بول کر آپ معاملے کا رخ تبدیل کر رہے ہیں. اگر جھوٹ ہی بولنا ہے تو پھر بحث نہ کریں. آپ نون لیگ والوں کا سب سے بڑا بہانہ آج کل فوج بنا ہوا ہے. فوج سے چھپ چھپ کر ملاقاتیں بھی نون لیگ ہی کرتی ہے اور دوسری کوئی جماعت یہ کام نہیں کرتی. ٢٠١٣ کے الیکشن سے قبل بھی اور ابھی یہ نیوز لیکس کے معاملے تک، شہباز شریف اور چودھری نثار کی فوج سے ملاقاتیں جاری رہی ہیں. مگر آپ کو یہ سکھایا گیا ہے کہ جو کام خود کرتے ہو وہ مکمل کرتے ہی دوسرے پر الزام لگا دو تاکہ مخالف آواز اٹھا ہی نہ سکے. اگر آپ ابھی عمران خان کی پارلیمنٹ میں پہلی تقریر سنیں تو آپ کو احساس ہوگا کہ آپ کس قدر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں. پہلی بات یہ کہ پاکستان کی تقریباً تمام پارٹیز نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے یہاں تک کہ نون لیگ نے بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے. لہٰذا میں دھرنے کی تعداد کے مطابق نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں موجود پارٹیز کو قوم کا طبقہ کہہ رہا تھا. یہ منطق آپ نے کہاں پڑھی ہے کہ اگر کوئی طبقہ یا جماعت کوئی شکایت کرے تو اسے دھرنا دینے کو کہا جاۓ اور پھر اس دھرنے کی تعداد کے مطابق اس جماعت کی شکایت سننے کا فیصلہ کیا جاۓ؟ اب آپ اس تقریر کے الفاظ غور سے سنیں جہاں تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اس سے پہلے عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ میں کسی پارٹی کو دھاندلی کا ذمہ دار نہیں کہہ رہا اور نہ ہی اس تفتیش کے بعد ری الیکشن کے حق میں ہوں بلکہ ہمیں اپنی غلطیاں سدھار کے آگے بڑھ جانا چاہیے. بالکل یہی الفاظ ہیں. ساتھ ہی ساتھ اس نے یہ ذکر بھی کیا ہے کہ بیشک یہ معاملات ٹریبونل میں ہیں جو کہ رائج طریقہ ہے مگر ٹریبونل میں سال ہا سال لگ جاتے ہیں اور جو کہ لگے. اب افسوس اور بےشرمی کی بات یہ ہے کہ نہ آپ اور نہ ہی افتخار چودھری اور میڈیا کا وہ حصہ جو ٹریبونل ٹریبونل کر رہا تھا اتنا ظرف رکھتے ہیں کہ یہ مان لیں کہ ہاں عمران خان سچ کہہ رہا تھا کہ ٹریبونل فیصلے میں اتنی دیر لگا دیتے ہیں کہ انصاف کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے. تقریر میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ تمام تحقیقات اس لئے ہیں کہ جب کوئی جیتے تو ہارنے والا بغیر کوئی اعتراض کیے اپنی ہار مان لے. نہ اس وقت استعفے کی بات کی گئی نہ ہی دھرنے کی نہ احتجاج کی. تقریر میں جب عمران خان نے مکمل تحقیقات کی بات کی تاکہ جمہوریت کی مدد ہو اور جمہوریت آگے بڑھ جاۓ تو حکومت کے بنچز میں سے ایک خاتون کی آواز آتی ہے کہ "شروع کہاں سے کیا جاۓ" تو عمران خان نے فوری جواب دیا ہے کہ آپ ہم سے شروع کر لیں، کے پی کے سے شروع کر لیں
نون لیگ نے اس تمام موقعے کو اپنے غرور میں نظر انداز کیا اور شک میں اضافہ کیا. جب آپ چھوٹا سا حق دینے کو تیار نہیں ہوتے تو پھر سنگین نتائج بھگتنے پڑتے ہیں
جہاں تک میگنیٹک انک کا تعلّق ہے تو جوڈیشل کمیشن نے انگوٹھے چیک ہی نہیں کیے. اگر میگنیٹک انک کے بغیر انگوٹھے پڑھے ہی نہیں جا سکتے تو پھر پوری قوم تمام قانونی معاملات میں بغیر میگنیٹک انک کے انگوٹھے کیوں لگا رہی ہے؟ وہ کیسے پڑھے جائیں گے؟ اور اگر وہ پڑھے جا سکتے ہیں تو پھر میگنیٹک انک کی کیا ضرورت تھی؟
اس پوری صورتحال میں آپ کا دفاع دھرنے میں "فوج کی پشت پناہی" میں ہے. جبکہ عمران خان کا پہلا مطالبہ نہ ہی دھرنے کا تھا نہ احتجاج کا نہ ہی ری الیکشن کا. صرف اور صرف تحقیقات اور وہ بھی کسی پر دھاندلی کے الزام کیلئے نہیں بلکہ صرف اور صرف تکنیکی بنیادوں پر غلطیاں جاننے کیلئے. مگر چودھری نثار اور سعد رفیق کے وعدوں "چار ہمارے چار تمھارے" کرتے کرتے ہوا کچھ بھی نہیں جس نے تمام صورتحال کو دھرنے کی طرف دھکیلا. کوئی بھی طبقہ چاہے کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو اس کی شکایت دور کر کے احتجاج کی وجہ ختم کی جاتی ہے. نون لیگ نے الٹ کیا اور خود احتجاج کی وجہ بنے. یہاں تک کہ ماڈل ٹاؤن میں بیگناہ لوگ مار دیے
چاروں حلقوں میں سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں اور ٣ میں ٢٠١٣ کا الیکشن صحیح تسلیم نہیں کیا گیا. چوتھے حلقے میں بھی نظام کی خرابی تسلیم کی گئی مگر جیتنے والے کو اسکا خمیازہ بھگتنا نہیں پڑا. یہی بات عمران خان کہہ رہا تھا کہ میں دھاندلی کا الزام کسی جماعت پر نہیں لگا رہا. مگر جب جیتنے والے تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں تو ظاہر ہے کہ شک ہی ہوگا کہ یہ بھی ساتھ ملا ہوا ہے
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Results of PP-78, where does PTI stand

او ہو یار میں نے پہلے تو توبہ توبہ کا ورد شروع کیا پر آگے پڑھتے پڑھتے بند کر دیا کیوں کہ یقین سا ہوتا گیا کہ آپ کو نسیاں کا شدید عارضہ لاحق ہے - اللہ نہ کرے ہماری یہ گفتگو آرکائیوز میں چلی جاۓ اور مستقبل میں پڑھی جاۓ کیوں کہ اس سے تاریخ میں کافی کچھ غلط شامل ہو جانے کا اندیشہ ہے
سرکار نے عمران خان کی شرافت کا جو ہولا کھینچا ہے وہ کافی پاگل کر دینے والا ہے - خان صاحب یہ کہ رہے تھے کہ غلطیوں کی نشاندہی ہو جاۓ تو وہ چپ کر کے بیٹھ جائیں گے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ دوبارہ نہ کسی کے کہیں پلیز - صرف آپ کی تصحی کے لئے دوسرا سوال پوچھتا ہوں کے اگر خان صاحب اتنے ہے موھزب تھے اور صرف الیکشن پروسیس میں خامیاں ٹھیک کرنا ہی چاہتے تھے تو آج تک مجھے ایک اسی ریوولوشنری تجویز بتا دیں جو خان صاحب نے یا پی ٹی آئ نے الیکٹورل ریفارم کمیٹی میں دی ہے
تھوڑی بریک لاگو میرے بھائی - اگر میں اپنی انٹروڈکشن کرواؤں تو بتاؤں گا کہ میں اس فورم پر ای کے فین کے نام سے ہوتا تھا - دھرنے کو اس وقت تک رونکیں بھی بخشی تھیں جب تک انگل کی منتیں نہیں شروع ہوئی - میں یہ سب کچھ بہوت قریب سے دیکھ رہا تھا اور خان صاحب کا شیدائی ہو کر دیکھ رہا تھا غلطی یہ تھی کہ دونوں آنکھیں کھول کر رکھی ہوئی تھیں - انہوں نے آگے بھوت کچھ دیکھ لیا جو بت پرست ایک آنکھ والے نہیں دیکھ سکے - اگر آپ دیکھنا ہے تو الزام تراشیوں کے فیرست کھول لیں اور اس کے بعد کا بشرمانا قردار بھی دیکھ لیں - اگر نسیاں کی وجہہ سے نہیں یاد تو مثال ٣٥ پنچر ، افتخار چودھری ، جسٹس رمدے کی کھانے کی دعوت ، جسٹس کیانی ، ہیپنوٹا یز ہوے ار او اور حال ہی میں جاوید صادق پر لگاۓ ہوۓ الزام اور اس کے بعد چوہے کی طرح چھپتے پھرنا اور سب اسی طرح بھول جانا جیسے آپ جناب نے سب بھلا دیا ہے

سہی مسلم کی حدیث ہے کہ انسان کے جھوٹا ہونے کے لئے یہی نشانی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو تحقیق کیے بغیر آگے بیان کر دے

اس جگہ پر کیوں کہ حوس اقتدار کا غلبہ تھا اور آگے سنے والے بت پرست تھے اس لئے تحقیق کی خان صاحب کو ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی

آپ بحث میں دلیل کا آغاز ہی وہاں سے کرتے ہیں جہاں سے آپ کو سوٹ کرتا ہے. یعنی دھرنا، انگلی، الیکشن ریفارمز، میں نے دھرنے میں یہ کیا، وہ کیا. اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو آپ خان صاحب کی پارلیمنٹ میں کی جانے والی پہلی تقریر سن لیں. اگر اس میں یہ الفاظ نہ ہوں تو میں اپنے الفاظ واپس لے لوں گا
یہ دھرنا، ٣٥ پنکچر، افتخار چودھری، رمدے، کیانی سب بعد کی باتیں ہیں. آپ جان بوجھ کر جلدی سے آگے بھاگ جاتے ہیں تاکہ ایک معقول تجویز کو غرور سے بلڈوز کرنے کا دفاع نہ کرنا پڑے
آپ پہلی تقریر دوبارہ سنیں. کافی افاقہ ہوگا
حدیث میں تحقیق کے بغیر بات آگے بڑھانے کا کہا گیا ہے جبکہ احتجاج کا مقصد ہی ان باتوں کی تحقیق تھا. جو کہ صرف اداروں کے ذریعے ممکن ہوتی ہے. لہٰذا بات بغیر تحقیق کے آگے نہیں بڑھائی گئی بلکہ تحقیق کروانے کے لئے عوام کے سامنے لائی گئی کیوں کہ کسی فرد یا پارٹی کے پاس تحقیق کے وسائل یا ٹریننگ نہیں ہوتی. اس فرق کو سمجھئے
رہی بات الیکشن ریفارمز کی تو حضور میگنیٹک انک ازل سے استعمال نہیں ہو رہی تھی. بلکہ یہ خاص ٢٠١٣ کے انتخابات کے لئے کی گئی ایک اصلاح ہی تھی. اسکا جو حشر ہوا وہ سب نے دیکھ لیا لہٰذا جو بھی اصلاحات تجویز کی جائیں جب ان پہ عمل ہی نہیں ہونا تو فائدہ کیا؟ دوسری بات عام عقل سے تعلق رکھتی ہے کہ دوا دینے سے پہلے تشخیص کی جاتی ہے. جب آپ کو معلوم ہی نہیں ہے کہ الیکشن کے نظام میں کیا خرابیاں ہیں تو اصلاح خاک کرنی ہے؟ اور اگر پہلے ہی پتا ہے تو پھر اصلاح کی کیوں نہیں؟ اگر آپ کو ٤ تجویز کردہ حلقوں یا کسی بھی اور حلقوں کی تفتیش کے بغیر ہی پتا ہے کہ کونسی اصلاح کرنی ہے تو پھر پہلے دن ہی اصلاحات نافذ کر دو. صلاح مشورے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ کو تو سب پتا ہے
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Results of PP-78, where does PTI stand

نہیں میرے بھائی میں بعد کے معاملات نہیں پکڑ رہا - دراصل کل رات دیر بہوت ہو چکی تھی اس لئے آپ کی ساری باتوں کے مطلق نہیں لکھ سکا - اب آپ مجھے یہ کہیں کہ میں خان صاحب کی تین سو چبویں تقریر سنوں تو اس میں اصل بات ہے تین سو پچیسو یں اور ستائسویں نہ سنوں تو اس طرح نہیں چلے گا - ہر ایک کو پتا تھا کہ خان صاحب نے رکنا بلکل نہیں - چار حلقوں کو بنیاد بنا کر جو دھما چوکڑی مچنی تھی وہ ہم ویسے ہی دیکھ چکے ہیں
بہرحال جو ہونا تھا ہو گیا - ہماری یہ گفتگو کسی طرف بھی نہیں جا رہی اس لئے اس کو ختم کرتے ہیں - آخر میں صرف یہی دوبارہ کہوں گا میرا مقصد طنز کرنا نہیں تھا - مقصد تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور فولوشپ کو یہ دکھانا تھا کہ ذرا ہوش کے ناخن لیں - وہ اس لئے کہ میں اب بھی خان صاحب کی ذات کو پاک صاف ہونے کا دعویٰ کرتا ہوں اور اس کی گواہی دیتا ہوں کہ اس سیاست کے میدان شاید وہ واحد ہیں جس کا نفس کم از کم زر نہیں - باقی اور اوصاف جو اس قوم کو کسی نی سمت لے جایں ان کا شدید فقدان ہے - موصوف کو ایک صوبہ ملا تھا مثالی بنانے کے لئے - اگر اس پر توجہ دیتے تو اگلا الیکشن یہ قوم ان کی جھولی میں ڈال دیتی - مگر سمجھ کا فقدان تھا - چند محکموں میں ادمینستراٹو اصلاحات ضرور کیں جو کوئی بھی صاف نیت والا انسان کر سکتا ہے اس کے لئے لمبی چھوڑی کوشش کی ضرورت نہیں پڑتی - ان اصلاحات کا چرچا اس فورم کے ٩٠% تھریڈز میں ہوتا ہے فیس بک لدھی ہوتی ہے جو آپ جیسے بیرون ملک پاکستانی پڑھ پڑھ کر یہ امپریشن بنا لیتے ہیں کہ دودھ شہد کے چشمے بس پھوٹنے ہی والے ہیں - جوں ہی نورے ہٹے تو نیچے سے فوارے پھٹ پڑیں گے - مگر میرے بھائی حقیقت کے پاکستان میں ایسے نہیں ہو رہا -یہاں لوگ چو کر چک کرنے والی ترقی کو دیکھتے ہیں - جس میں نورے اپنا مقام رکھتے ہیں - آپ مانیں نہ مانیں اس حقیقت سے کوئی ذیشعور انسان انکار نہیں کر سکتا - اصل میں اب ہو یہ رہا ہے کہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اپنا شعور بنا چکے ہیں اسی لئے اب ضمانتیں ضبط ہونے تک نوبت آ چکی ہے - بس اتنی سی بات ہے میں آخر میں اس کی اس سے زیادہ آسان کر کے نہیں لکھ سکتا

Last edited:

کہا جاتا ہے کہ مکرنے والے کا علاج نہیں ہے. آپ کی گفتگو سے بھی یہی ثابت ہے. میں نے صرف پہلی تقریر کا حوالہ دیا ہے اور آپ آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں اور اس تقریر کے ایک سال بعد ہونے والے واقعات کی طرف بات کا رخ موڑ رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی لکھ رہے ہیں کہ بعد کے معاملات کی بات نہیں کر رہا. حد ہے. دھرنے میں اور اسمبلی کی پہلی تقریر میں ایک سال سے زیادہ کا فرق ہے. آپ اس فرق کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں تاکہ احتجاج کی مذمت سے دلیل وزنی کر سکیں. ٤ حلقوں کی بات کے پیچھے کیا نیت تھی یہ تو الله ہی بہتر جانتا ہے لیکن اگر آپ بھی نیتوں کا حال جاننے لگ گئے ہیں تو کیا بات ہے آپکی! ہم تو اس قابل نہیں. ہمیں تو یہ پتا ہے کہ میاں صاحب کے وزیروں نے حلقے کھولنے کا وعدہ کیا اور بعد میں مکر گئے. مکرنے کے بعد البتہ نیت کی خرابی سامنے آ جاتی ہے
آپ کی دلیل بہت کمال کی ہے کہ جو اصلاحات کی ہیں وہ کوئی بھی صاف نیت والا کر سکتا ہے. تو بھائی کیا کیوں نہیں؟ جب کسی نے نہیں کیا تو چاہے آسان تھا یا مشکل، کیا صرف تحریک انصاف نے ہے. یہ انتہائی فضول دلیل ہے کہ ہم نے اس لئے نہیں کیا کہ بہت آسان تھا. اب آتے ہیں نون کی ترقی کی جانب. تو حضور دنیا کو اس روشنی سے منور کیجئے نا کہ جو ترقی نون نے کی ہے وہی اصل ترقی ہے اور اگر قوم دنیا کے بھوکوں میں صف اول میں سے ہے تو کوئی بات نہیں، اسی کو ترقی کہتے ہیں. جو ترقی نون ٣٠ سال سے کروا رہی ہے اس حساب سے تو ہم دنیا کے ترقی یافتہ ترین ملک ہوۓ؟
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Results of PP-78, where does PTI stand

بھائی اگر تو آپ کی یہ سن کر تصلی ہو جاتی ہے کہ آپ کا ہاتھ اوپر ہے اور آپ جیت رہے ہو تو میں سلوٹ بھی مارنے کے لئے تیار ہوں میں نے کہا تھا کہ اس سیاپے کو ختم کرتے ہیں کیوں کہ یہ کسی طرف بھی نہیں جا رہا - اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اپ مسلسل میرے رویے کو بنیاد بنا کر اپنا کیس بلڈ کر رہے ہو - میں اسمبلی کی پہلی تقریر سے بھی پہلے بستر پر لیٹے ہوے جو خان صاحب نے وائٹ پیپر والی مختصر سی جذباتی تقریر کی تھی جس میں سارے الیکشن کو ہی فراڈ قرار دے دیا تھا اس کو کیوں نہ یاد کروں - یاد رکھیں میں بھی اس وقت تک خان صاحب کو سچا اور کھرا انسان سمجھ کر ان کے پیچھے کھڑا تھا - اس کے بعد لہرا لہرا کر کاغذ جن کو ثبوت کہا گیا تھا دیکھ کر ان کو سچ سمجھ رہا تھا اور اس معاملے کو بہوت غور سے دیکھ رہا تھا - اس لئے اگر آپ کوئی نیئی تصویر پینٹ کر کے مجھے دکھانے کی کوشش کریں گے تو میں اس کو ھضم نہیں کر پاؤں گا- یہ نیچرل ہے
جہاں تک صاف نیت کی بات ہے تو کام شنباز شریف بھی کر رہا ہے - ہسپتال وہاں بھی بن رہے ہیں اور بہتر ہو رہے ہیں سکول بھی بن اور بہتر ہو رہے ہیں - جیسے میں نے کہا کہ دودھ شہید کے فوارے کے پی کے میں بھی ابھی جاری نہیں ہوے - مگر ہے بحث بے مقصد ہے - مہ اگر اس طرف دوڑنا شروع ہو جاؤں تو یہ تھریڈ بھر دوں اخباری تراشوں سے کے پی کے مے مسائل پر - پر مجھے عقل سے کم لینے کی بری عادت ہے - دماغ میں پھنسا ہوا ہے کہ ہم تیسری دنیا کی قوم ہیں - وسایل کی کمی ہے اور ہاں بد نیتی کے شکار بھی ہیں - جادو کی چھڑ ی میسر نہیں اس لئے وقت کے ساتھ بہتری آے گی انشا اللہ ضرور آے گی - بس جمہوریت کا تسلسل چاہیے جس میں لوگوں کی سوچ ڈویلپ ہو گی اور وہ عمران خان کو چنیں گے - بشرطے کہ انہوں کے اسے اس قابل سمجھا اور اگر اس کا شمار بھی بس سیاستدانوں میں ہی ہوا تو پھر برایوں میں سے جس کو فائدہ مند برائی ان لوگوں نے سمجھا تو اس کو چنیں گے- چاہے وہ عمران خان ہویا نورے زرداری اور الطاف - اب ہے سوچ ہے ان قوم کی اور اگر آپ لوگوں کے مطابق سہی سوچ نہیں تو آپ کیا کر سکتے ہیں
اب چھوڑو پرانی باتوں کو میں ہر جواب میں یہی لکھ رہا ہوں کہ خان صاحب کو اور پی ٹی آئ کو اپنی گرتی ساکھ کی طرف توجوہ دینے کی ضرورت ہے اور اس میں میں ایمان دار ہو کر کہ رہا ہوں - اس کی وجہہ ایک اور بھی ہے اور یہ سن کر آپ کو میرے اوپر اور زیادہ مایوسی اور غصہ آنا ہے - ہم سب لوگ حالت اور واقیات اور اپنے سیاستدانوں کی حرکات کو سامنے رکھ کر ایک سوچ بناتے ہیں - اب اس سوچ میں میں بھی اتنا ہی آزاد ہوں جتنے آپ ہو- وہ وجہ یہ ہے میرے بھائی کہ نظر آنا شروع ہو گیا ہے کہ خان صاحب نے سندھ سے مکمل مایوسی اختیار کر لی ہے - پچھلے ہفتے کراچی کے انتخاب سے بلا وجہہ دستبردار ہو گئے ہیں - اگر ہونا ہی تھا تو ٹکٹ کیوں دیا - نتیجہ تن ٩٠٠ ووٹ لئے اگر دستبرداری کا شوشہ نہ چھوڑتے تو یہ تعداد ٣٠٠٠ ہو جاتی بلوچستان کا سرکار کو پتا ہی نہیں - کے پی کے میں ہزارہ کی پوری پٹی حضور کے ہاتھ سے نکل چکی ہے - اس کے عمدہ مثال - ہریپور کا انتخاب ہے جو اصل میں ریہام خان سے طلاق کی وجہہ بنی پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی - اس حالت مہ جو کچھ موصوف کے ساتھ ٢٠١٨ میں ہونا ہے اس نے ان کو مکمل طور پر سیاست سے مایوس کر دینا ہے اور جو بہتری ان کی اپوزیشن سے آ رہی تھی وو بلکل روک جاۓ گی - اس لئے میں کلپ رہا ہوں کہ آگے دیکھو ضرور آگے
اب میرا نہیں خیال کہ اس کو مزید لمبا کھینچ جاۓ - مجھے اچھا لگا ہے آپ سے بات کر کے - مجھے ان خیالت کی وجہہ سے اس فارم پر منافق حرام خور مریم کا ملازم اور بھوت سے القابات مل چکے کے - شکریہ آپ کا - آپ یقنن ایک درد مند انسان ہو جو اس ماں دھرتی کے اس سے دور رہ کر بھی درد رکھتے ہو اور یہ ایک عظیم شخصیت کی نشانی ہے- اللہ آپ کو اور آپ کے اہل عیال اور والدین کو دونوں جہانوں کے کامیابیاں عطا فرماے
میری تلخی کو پلیز معاف کر دینا

Back
Top