Visit Guide to Murree Pakistan (For new Drivers and All )

Hashi Khan

MPA (400+ posts)
اسلام و علیکم،!
امید ہے تمام دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے، نومبر میں مجھے مری جانے کا اتفاق ہوا میں پہلی بار پہاڑی علاقے میں گاڑی چلا رہا تھا اس لئے تمام دوست احباب نے کافی ڈرایا کہ ایسے ہو جاتا ہے ویسے ہو جاتا ہے مگر میں نے سفر کرنے کا پکا ارادہ کر لیا کہ اللہ مالک ہے ۔

مگر الحمداللہ میرا سفر بہت ہی زبردست رہا میرا یہ سفر فیصل اباد سے شروع ہوا اور فیصل ابا دسے میں نے اسلام اباد موٹر وے پر سفر شروع کیا میرا پاس ہینڈا سٹی 2005 تھی جس کی حالت سب طرح سے اچھی ہے۔

موٹر وے پر میں نے سپیڈ 100 پر رکھی اور تقریبا راستہ میں رکتے ہوئے بھی میں 4 گھنٹہ میں اسلام اباد پہنچ گیا۔

اسلام اباد سے میں نے مری ایکسرپیس وے سے سفر کرنا کا فیصلہ کیا جو کہ مشرف دور بننے والی یہ ایکسپریس وے بہت ہی محفوظ اور انجینرز کی محارت کا بہترین شہکار ہے جس پر سفر کرتے ہوئے اپ کو ایک بار بھی احساس نہیں ہوگا کہ اپ پہاڑی علاقے میں سفر کر رہے ہیں اور انجینرز نے بہت اچھے طریقیہ سے اس کو تیار کیا ہے۔

ہاں ایک بات کا ہمیشہ خیال کریں کہ مری پہنچنے پر اپ نے میسلی روڈ نہیں لینا کیونکہ وہ کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس پر کافی سیدھی چڑھائی ہے اس کی بجائے اپ 10 کلومیٹر تک اگے جائیں اور لوئیر ٹوپہ سے مری کی طرف مڑ جائیں جس سے اپ کا کا سفر کافی اسان گزرے گا اور اپ کی گاڑی بھی گرم نہیں یوگئ کیونکہ لوئر ٹوپہ سے مری جانے والی سڑک انتہائی محفوظ ہے۔

دوسری جانب ہوٹل کے بارے میں بھی بتاتا چلو کہ جیسے کہ اس فورم پر زیادہ تر لوگ دوسرے ممالک سے اتے ہیں تو اپ پی سی کی بجائے میزونیٹ فر ہلز یا مورننگ سائیڈ پر کمرہ لیں یقین مانیں ان کے کمرے پی سی سے بہت اچھے ہیں اور سروس بھی بہت اچھی ہے اور چارجز پی سی سے کافی کم ہے اور گورنر ہاوس کے

پاس ہونے کی وجہ سے اپ کو پرسکون ماحول بھی دستیاب ہوگا۔

نیچے دی گئی تصاویر مری ایکسرپیس وے پر لی گئی تھی تاکہ اپ کو اندازہ ہو سکے کہ کتنا بہترین روڈ ہے۔

نوٹ: ایکپریس وے پر اپ کو ہائی وے پولیس کی پٹرولنگ گاڑیاں بھی ملتی رہیں گی اور رش نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے اپ ایبٹ اباد کی بجائے ہمیشہ ایکسپریس وے سے سفر کریں
ExpressWay Murree.
izn4sl.jpg

11ltzxu.jpg

72rw1w.jpg

24cs5yu.jpg

30v0jew.jpg

fbxj54.jpg

mayom1.jpg

Murree.​
 
Last edited by a moderator:

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
انکل ہاشی خان مری ایکسپریس وے نواز شریف کا پروجیکٹ تھا . آپ کو شرم آنی چاہیے بغض نواز شریف میں مشرف کو بھی باپ بنانے کے لئے تیار ہیں

شرم کرو فیصل آباد سے چار گھنٹے میں ہر کوئی للو کٹا بذریعہ موٹروے اسلام آباد پوھنچ جاتا ہے پھر بھی نواز شریف کو گالی دینا اپنا دین سمجھتا ہے

The construction for the Islamabad-Murree Expressway started on 19 September 1999, and it was completed in May 2008.
 
Last edited:

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
انکل ہاشی خان مری ایکسپریس وے نواز شریف کا پروجیکٹ تھا . آپ کو شرم آنی چاہیے بغض نواز شریف میں مشرف کو بھی باپ بنانے کے لئے تیار ہیں

شرم کرو فیصل آباد سے چار گھنٹے میں ہر کوئی للو کٹا بذریعہ موٹروے اسلام آباد پوھنچ جاتا ہے پھر بھی نواز شریف کو گالی دینا اپنا دین سمجھتا ہے

The construction for the Islamabad-Murree Expressway started on 19 September 1999, and it was completed in May 2008.

٩٠ فیصد جو سیاستدان آپ کو اس فورم پر نظر آتے ہیں انہوں نے ہوش ہی مشرّف دور میں سمبھالی ہے ،انکے خیال میں مشرّف دور سے پہلے پاکستان کا وجود ہی نہیں تھا
جس طرح یہ لوگ نواز کو ضیاء کا فرزند بتاتے ہیں اسی طرح انکا مائی باپ بھی مشرّف ہی ہے بشک اسے لاکھ انکار کریں
ڈکٹیٹر کے دور میں پیدا ہونے والے بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ہوش حواس قائم رکھ سکیں کیونکہ جو نقلی چکا چوند انہوں نے برپا کی ہوتی ہے انکی آنکھیں وہ دیکھ کر چندیا جاتی ہیں یہ چیزیں انکو ایک متوازن سوچ اور قانون کی عملداری سے کوسوں دور لے جا کر ایک ایسا ہجوم بنا دیتی ہے ،جو عقل خرد سے بیگانہ ،جذباتیت اور اپنے بنیادی حقوق سے لا علم ہوتا ہے
یہی ہماری اس نئی نسل کا المیہ ہے اور اسکو ابھی ہم مزید کچھ سال بھگتیں گے اگر نظام چلتا رہا ورنہ انکی پیدائش ہوتی رہے گی
 
مریم نواز کے ٹٹو میں یہاں سیاسی بات کرنا نہیں چاہتا تھا مفر تم لوگوں کی روزی روٹی میرم بی بی کے تھوک سے چلتی ہے۔
تو بیٹا موٹر وے اصل میں بھٹو کا پروجیکٹ تھا تاریخ کے اوراق کھول کر دیکھو،،،
تم لوگوں نے جو پرانی حکومت کا پروجیکٹ لیا نام اپنا لگایا ایسے ہی مشرف کے دور میں مکمل ہوا تو کریڈٹ اس کو جانے دو۔
 
Hashi Khan

MPA (400+ posts)
٩٠ فیصد جو سیاستدان آپ کو اس فورم پر نظر آتے ہیں انہوں نے ہوش ہی مشرّف دور میں سمبھالی ہے ،انکے خیال میں مشرّف دور سے پہلے پاکستان کا وجود ہی نہیں تھا
جس طرح یہ لوگ نواز کو ضیاء کا فرزند بتاتے ہیں اسی طرح انکا مائی باپ بھی مشرّف ہی ہے بشک اسے لاکھ انکار کریں
ڈکٹیٹر کے دور میں پیدا ہونے والے بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ہوش حواس قائم رکھ سکیں کیونکہ جو نقلی چکا چوند انہوں نے برپا کی ہوتی ہے انکی آنکھیں وہ دیکھ کر چندیا جاتی ہیں یہ چیزیں انکو ایک متوازن سوچ اور قانون کی عملداری سے کوسوں دور لے جا کر ایک ایسا ہجوم بنا دیتی ہے ،جو عقل خرد سے بیگانہ ،جذباتیت اور اپنے بنیادی حقوق سے لا علم ہوتا ہے
یہی ہماری اس نئی نسل کا المیہ ہے اور اسکو ابھی ہم مزید کچھ سال بھگتیں گے اگر نظام چلتا رہا ورنہ انکی پیدائش ہوتی رہے گی

ہاہاہاہا کیونکہ ایک فوجی بھاگ کر جدہ نہیں جاتا نہ ہاہاہاہ واپس اکت ملک میں کیس لڑتا ہے نہ کی اپنی ٹینڈ بجانے کے لئے عربیوں کے تلوے چاٹتا ہے