Why Generals suddenly became hostile toward Afghanistan?

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
بلکل، میرا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستان یا افغانستان کے راستے یہ کچھ نہ کچھ ایران کے اندر کروائیں گے۔ خود یہ چالاک گورے نہیں آئیں گے ایران سے سیدھا متھا مارنے۔ نہیں تو بیس سال افغانستان میں رہتے ہوئے کبھی تو ہمّت کرتے۔
لہٰذا اس تھیسس سے میں متفق ہوں۔

اسی ضمن میں میرا خیال ہے کہ مستری کو خاص ہدایات کے لیئے ڈائریکٹ ٹکٹ کٹوانی پڑی واشنگٹن کی۔ ورنہ چھوٹے موٹے کام کے لیئے تو صرف سائفر ہی بھجوا دیتے ہیں۔


ڈاکٹر صاحب، آپ میرے استاد، میرے محترم ہیں، لیکن یہاں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ حرام جس کے منہہ کو لگی ہوتی ہے، وہ چاہے شیعاء ہو یا سُنّی، ہوتا حرامی ہی ہے۔ جب یہ انھی افغانوں کے ساتھ اپنی اسّی فیصد سُنّی آرمی کو لڑوا سکتے ہیں جو افغان جہاد کے دور میں ایک دوسرے کے پیچھے خود گولیاں کھاتے تھے، تو میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اور کیا کچھ کر سکتے ہیں۔

بہرحال، آپکی دانش اور دور اندیشی سے انکار نہیں۔ میں تو دِل سے یہی چاہتا ہوں کہ پاکستان کو اب کسی بھی صورت کوئی ایسا بلنڈر نہیں مارنا چاہیئے۔


یہ تیر باہدف ہے۔ جی، یہ ڈرون کے لیئے بلوچستان میں بیسسز اور گوادر کے ساتھ امریکی بحری بیڑوں کو بھی جگہہ دے سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے کے بعد ایران اور چین دونوں مل کر ان جرنیلوں کی وہ بجائیں گے کہ ان کے طبلے پھٹے پڑے ہونگے اور سارنگی خون کے آنسو ٹپکائے گی۔

میرا تو خیال ہے کہ فی الحال یوکرین کے لیئے سستا اسلحہ فراہم کرنے کا کنٹریکٹ ہی ان کے لیئے ٹھیک ہوگا۔ ایران روس کو سستا اسلحہ فراہم کر رہا ہے، تو پاکستان یوکرین کو کیوں نہیں کرسکتا؟

میرا مطبل ہے کہ بھائی افغانیوں کو بھی تو افغان جہاد کے وقت روس کی ہی کلاشنکوف بیچی تھی ناں ۔۔۔ تو اپنا اسلحہ ڈائریکٹ بیچنے میں کیا قباحت ہے؟ یہ تو بازار اور منڈی کی بات ہے۔



یہ خان کو سمجھ نہیں پائے۔ خان کو تھوڑا صحیح گائیڈ کرتے تو اس وقت ہمارے تعلّقات ترکی، ملائشیا اور روس کے ساتھ بھی بہترین ہوتے۔ زیادہ عربوں کے یا امریکیوں کے انڈوں کے نیچے نہ دبے پائے جاتے۔

بہرحال آپکی بات دو سو فیصد درست ہے کہ موجودہ حالات میں ہمیں ان تینوں سے بنا کر رکھنی چاہیئے اور ایک ریجنل ٹریڈ بلاک بنانا چاہیئے۔


ڈاکٹر صاحب، دیکھیں آپ سے باتیں کرنے کا یہ فائدہ باقی فوائد کے علاوہ ہوتا ہے کہ گفتگو کا علاقہ تمام تراہم معاملات تک وسعت پاتا ہے۔

جی میں اپنے نکمّے پن پر نادم ہوں کہ اس سب میں بھارت کو بھول گیا تھا۔

لیکن سر جی، بھارت سے جنگ تو کبھی بھی پاکستان کے مفاد سے زیادہ ہمیشہ بھارت کے مفاد میں رہی ہے۔
فی الوقت بھارت جس طرح سے اپنے اندرونی خلفشار پر قابو پانے کے لیئے بیرونِ ملک قتل کروا رہا ہے، اس سے یہی لگتا ہے کہ مودی سرکار اپنے اگلے الیکشن سے پہلے پاکستان پر پھر سے کوئی نہ کوئی پٹاخہ پھینکیں گے اور پاکستان کی صورتحال آپ نے درست تشخیص کی ہے کہ اس مرتبہ تو اگر بھارت بھی ان پر چڑھا تو عوام بھی بھارت کا ساتھ دینے میں عافیت جانے گی (اللہ ہمیں اس وقت سے بچائے) ۔۔۔ بنگلہ دیش کی تاریخ بہت زیادہ پرانی نہیں۔

بھارت پر نظر ضرور رکھیں، لیکن ملک کے اندرونی خلفشار کو پہلے دور کرنا بہت اہم ہے۔ ہم اسکی وجہ سے تباہی کے اس دہانے پر لڑھک رہے ہیں جہاں سے کبھی کسی کی واپسی نہیں ہوئی۔ منیرے کو یحیٰ خان کی تاریخ دوبارہ پڑھوائی جائے۔
صدر عیوب کو پھر بھی لوگ اتنا بُرا نہیں کہتے، مشرف کی بھی کچھ نہ کچھ حمایت کر جاتے ہیں ۔۔۔۔ استعفیٰ دے کر علٰیحدہ ہوجائے گا تو پھر بھی شائد قبرستان کے لیئے چار کندھے مل جائیں گے۔

👍 👍 👌👌🥰 🥰
 

Back
Top