خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
حکومت اور انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود سالہا سال گزرنے کے بعد بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں کو امن نصیب نہ ہو سکا۔ کراچی میں امن کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے، گزرے چند گھنٹوں کے دوران ہی کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلشن حدید فیز 2 میں رائو آرکیڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے چوہدری پرویز نامی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق مقتول چوہدری پرویز سے مسلح ملزمان نے اس کی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی جس پر اس نے مزاحمت کی اور ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد حاصل کر لیے، مقتول چوہدری پرویز کی موٹرسائیکل جائے وقوعہ سے ملی ہے تاہم اس کا موبائل فون نہیں مل سکا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں لگتا، شواہد کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہہ سکتے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد کی گلی نمبر 4 میں واقع ایک گھر سے احسان احمد نامی شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہونے کے علاوہ شاہ فیصل کالونی ملیر ندی میں محمد عظیم نامی شخص کے ڈوب کر جان سے جانے کا واقعہ بھی پیش آیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہری کے ساتھ ساتھ ڈاکوئوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان ناکہ ایک جگہ پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، فائرنگ سے ایک شہری سمیت ڈاکو زخمی ہوگئے، زخمی ڈاکوئوں کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک اور واقعے میں لانڈھی میں واقع لیبر سکوائر بس سٹاف کے قریب موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ واقعے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سرجانی تیسر ٹائون پولیس چوکی کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کا واقعہ بھی پیش آیا جہاں سندھ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان صوبہ پنجاب کے انتظامی معاملات کے حوالے سے ایک معاہدہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان صوبہ پنجاب کے انتظامی معاملات کے حوالے سے دونوں پارٹیوں کی رضامندی کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ن لیگ اور پی پی کے مابین یہ تحریری معاہدہ مرکزی حکومت سازی کیلئے طے ہوا تھا جس کا مقصد اعتماد سازی کی فضا کو ہموار کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والے اس معاہدے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل اراکین نے دستخط کر دیئے ہیں۔ تحریری طور پر ہونے والے اس معاہدے کی نقول مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے تحریری معاہدے کے تحت مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کو سپیس دینے کی پابندی ہو گی، پنجاب میں پی پی ورکرز کا خیال رکھنا مسلم لیگ ن پنجاب کی ذمہ داری ہو گی۔رواں برس میں ہی صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے جائیں گے اور صوبے میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ معاہدے کے تحت صوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالف سمجھے جانے والے انتظامی افسران کو تعینات نہیں کیا جائے گا جبکہ مخصوص اضلاع میں تعیناتیوں سے پہلے پیپلزپارٹی سے مشاورت کی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز یکساں جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ مل کر اتحادی حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پنجاب میں انتظامی معاملات پر مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں مختلف اتھارٹیز، کمپنیز اور کارپوریشنز کے چیئرمین کے عہدے بھی مانگے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے واضح کردیا کہ پچھلے مالی سال پاکستان آرمی نے براہِ راست 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال پاک فوج کے ذیلی اداروں نے 260 ارب روپے ٹیکسز اور ڈیوٹیزکی مد میں ادا کیے۔ انہوں نے بتایا فوجی فاؤنڈیشن نے 223 ارب، ڈی ایچ ایز نے 23 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے جبکہ این ایل سی نے ساڑھے 3 ارب، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے 3 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ذیلی اداروں سمیت پاک فوج نے کُل ملا کر 360 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی فوج نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ ہے، 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینی پڑے گی,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے جواب میں افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کی ہے، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، فوج کی اولین ترجیح ملک میں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشام میں چینی انجینئرز پر خود کش حملے کی کڑیاں بھی سرحد پار ملتی ہیں، اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا تھا، پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا مقصد معاشی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملے کو فوجی جوانوں نے ناکام بنایا، 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشت گردی کی ناکام کارروائیاں ثبوت ہیں کہ فورسز دشمن کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے، بھارتی ایجنسیوں نے پاکستان میں 2 شہریوں کو قتل کیا، پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑےگا، بھارتی فوج ایل او سی پرمعصوم شہریوں کونشانہ بناتی ہے، اسے منہ توڑ جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کوشہید کررہی ہیں، بھارتی ایجنسیاں پاکستانیوں کےقتل میں ملوث ہیں۔
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے چاند کی پہلی تصویر 15 سے 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلی بار خلاء میں بھیجا گیا سیٹلائٹ "آئی کیوب" کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے، خلائی مشن چاند کے مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لے گا، مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ مشن ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ خلائی مشن آئی کیوب قمر کے ذریعے 15 یا 16 مئی کو چاند کی پہلی تصویر موصول ہوسکتی ہے، تصویر آنے کے بعد تجزیے اور تحقیق کا باقاعدہ طور پر آغاز ہوگا۔ اس حوالے سے خلائی مشن کے سربراہ ڈاکٹر قمرالسلام اور ڈاکٹر خرم خورشید سمیت پاکستان کی کئی سائنسی ماہرین اور انجینئرز چین میں موجود ہیں، ماہرین کے مطابق چاند کی تصویریں حاصل کرنا تکنیکی طور پر ایک پیچیدہ عمل ہے، سب سے پہلے سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کو آپریشنل کیا جائے گا اور اس سے پہلے تمام متعلقہ ذیلی نظاموں کی تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا جس میں ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت درکار ہوگا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے پہلے خلائی مشن آئی کیوب قمر کو 3 مئی کو چین سے خلاء میں بھیجا گیا تھا۔
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے کار حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کب اور کہاں ہوا اور اس حادثے میں کس کھلاڑی کو کتنی چوٹیں آئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ رمضان کے مہینے میں افطار کے بعد کراچی کے فائیواسٹار ہوٹل سے نکلنے والی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی 7 کھلاڑیوں کو ایک حادثہ پیش آیا تھا جس کو اس وقت پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ نے معمولی واقعہ قرار دے کر میڈیا کو خاموش کروادیا تھا۔ تاہم خبررساں ادارے جنگ نے اس واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ افطار کے بعد 7 خواتین کھلاڑی خاموشی سے چائے پینے کے بہانے ہوٹل سے نکلیں اور ایک پاکستانی ساختہ چھوٹی کار میں سوار ہوگئیں، کار میں گنجائش سے زیادہ سواریوں کے سوار ہونے سے مائی کولاچی روڈ پر کار ایک ٹریلر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق چائے تو اس فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب تھی مگر لڑکیاں آؤٹنگ کیلئے ہوٹل سے باہر نکلیں تھیں اور حادثے کا شکار ہوگئیں، واقعہ کے وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی نہیں پہنچی تھی اس لیے وی آئی پی سیکیورٹی نافذ نہیں کی گئی تھیں ، تاہم لڑکیاں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر نکلیں اور حادثے کا شکار ہونے کے بعد گاڑی چلانے والی لڑکی گاڑی کو کنٹرول نا کرسکی۔ واقعہ میں بسمہ معروف کو چوٹیں آئیں جبکہ غلام فاطمہ کو 15 سے 16 ٹانکے لگے، واقعہ کے بعد پی سی بی میڈیا ونگ حرکت میں آیا اور انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے معاملے کو دبادیا۔ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کیلئے وارننگ جاری کرکے کیس کو دبا دیا، کیس دبانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اگر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی عمل میں لائی جاتی تو شائد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کرنا مشکل ہوجاتا۔ واقعہ کے بعد پنجاب پولیس کی افسر حنامنور کو ٹیم کی چیف سیکیورٹی آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا جس کا اعتراف گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا۔
نان فائلرز ہوشیار ہوجائیں، ٹیلی کام کمپنیوں نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کیلئے رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیلی کام کمپنیوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین کو ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدیداران کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی، ملاقات میں کمپنیوں نے نان فائلرز شہریوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہامی بھری۔ کمپنیوں کے نمائندوں نے چیئرمین ایف بی آر کے سامنے موقف اپنایا کہ ٹیلی کام کمپنیاں ملکی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کرتی ہیں، تمام نان فائلرز شہریوں کو اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کیلئے پیغامات بھیجے جائیں گے۔ کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کوئی شہری اپنے گوشوارے جمع کروانے کے بعد ایف بی آر سے کلیئرنس حاصل کرلے گا اس کی موبائل سم ایکٹیو کردی جائے گی، آئندہ چند روز میں نان فائلرز کی سمز بلاک ہونے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے اڈیالہ جیل میں آج شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ ان سے ملاقات کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت سے ناراضگی کی وجہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف سے ملاقات بتائی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اسی غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے ان کا نام واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل حکام کی طرف سے ملاقات کیلئے آنے والے افراد کی لسٹ دی گئی تھی جس پر انہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ شیر افضل مروت کو جیل حکام نے ملاقات کیلئے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی، وہ اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم سے ملحقہ کمرے میں بیٹھے رہے لیکن بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مشاورت کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ شیر افضل مروت نے گزشتہ روز چیئرمین پی اے سی بارے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس پر فیصلہ سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ بدلا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں انہیں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا کہ نہ تو کمیٹی اجلاس بارے آگاہ کیا گیا نہ ایسی کوئی چیز ایجنڈے میں شامل تھی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کے فیصلے سے سب کو آگاہ کروں گا، تحریک انصاف رجواڑہ نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے۔ دوسری طرف شیر افضل مروت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے ان سے ملاقات کے انکار کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا: جیو نیوز پھر سے جھوٹی خبریں دے رہا ہے،جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ خان صاحب نے مجھ سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے لکھا: جن حقائق کی تصدیق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جس پر جیل حکام نے انکار کر دیا کیونکہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہوں نے منگل کو چھ افراد کو ایک ساتھ ملاقات کا موقع دیا۔ پھر خان نے یہ بتانے کو کہا کہ میں مقدمے کی سماعت کے دوران کل ان سے مل سکتا ہوں۔ انشاءاللہ کل ان سے ملوں گا!
پاکستان کو عالمی بینک کی جانب سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی امید روشن ہوگئی ہے، فنڈز حاصل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے تحت عالمی بینک کے ساتھ 4 سالہ نئے پروگرام کے آغاز کیلئے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس پروگرام کے چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے، یہ پروگرام 2025 سے 2029 تک کیلئے شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس پیش رفت کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 سے پانچ سال کے اس پروگرام میں زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس کیا جائے گا ، آئندہ پانچ سالوں کیلئے فنڈنگ کے بڑے شعبوں کے فریم ورک کو حتمی شکل دیئے جانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اب تک کے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی ایس کی حقیقی معیاد طے نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سال 2022 سے2026 تک سی پی ایس کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی تھی کیونکہ عام انتخابات اور اس کے بعد نئی حکومت کے قیام میں بہت سارا وقت لگا، نئی حکومت کے آنے کے بعد عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، آئندہ ایک سےد وماہ میں 4 سے 5 سال کی معیاد کا نیا سی پی ایس پروگرام حاصل ہوجائے گا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے عوام پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست کردی ہے، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ۔ خبررساں ادارے کی رپورت کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے مزید 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست دیدی ہے، یہ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا نے ان درخواستوں کو 17 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ کمپنیوں نے اپنے درخواستوں میں موقف اپنایا ہے کہ صارفین سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے وصول کیے جائیں۔ خدشہ ہے کہ اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست منظور ہوگئی تو ملک میں بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جائے گا اور اس بار اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، تاہم ان درخواستوں پر حتمی فیصلہ نیپرا کرے گا۔
سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ایک سوال "کیا آپ ڈی جی آئی ایس پی آر سے اتفاق کرتے ہیں کہ 9 مئی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا اور ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیے؟" کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک واقعے کا تعلق ہے تو اس پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا۔ ریاست کی تنصیبات یا مراکز پر اس طرح کے حملوں کا یقیناً پوری قوم نے نوٹس لیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اپنی جگہ پر اور ان کا اس پر احتجاج اپنی جگہ پر لیکن اگر ہم ان کی بات کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کی بات صحیح ہے تو پھر ہمیں یہ بتایا جائے کہ انتخابات میں دھاندلی کی ہے یا نہیں؟ یا تو وہ تسلیم کر لیں کہ انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے اور اگر نہیں کی ہے تو عوام کی اکثریت نے ان کے 9 مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے آئین کی بالادستی پر بات کرتے ہوئے کہا ان باتوں پر جب عملدرآمد ہو گا، اس کے اثرات ہم تک پہنچیں گے تو ہم اس کی تصدیق کر سکیں گے۔ فوج اور عدلیہ کے بارے میں آئین کچھ اور کہتا ہے لیکن ہو کچھ اور رہا ہوتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ آپ نے عدلیہ یا فوج پر کیوں تنقید کی؟ جس کی آئین کے تحت یہ سزا ہے یہ سزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ کام نہ کریں جس پر تنقید ہو سکے، احتیاط سے کام لیں، انہی دفعات کا سہارا لے کر وہ عوام یا سیاسی جماعتوں کے ساتھ جو کچھ کریں اس کی کھلی اجازت ہے لیکن اگر ان کی کارکردگی پر اعتراض ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ آئین کی خلاف ورزی اور ہماری توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں ایسی چیزیں سامنے آئیں گی تو پھر تنقید ہو گی، فوج کا سیاست میں آنا حرام ہے! پھر اس کے باوجود وہ بھرپور سیاست کرتی ہے، تمام سیاسی فیصلے وہ کرتی ہے، قانون سازی میں مداخلت کرتی ہے، فوج مداخلت نہیں کرتی بلکہ خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے یہ کیا جاتا ہے تاکہ ہمارا بھرم رہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سیاست میں آئے گی تو سیاست بھی فوج میں جائے گی، اس کا گلہ نہیں ہونا چاہیے! میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں اور ہم نے تحریک عدم اعتماد پر دی گئی تجویز رد کی تھی، میں اپنے موقف پر آخری وقت تک کھڑا رہا۔ میری ملاقات بھی سابق آرمی چیف سے ہوئی تھی اور وہ ہمارے ہی آرمی چیف ہیں، بھارت کے نہیں لیکن ملاقات میں بات وہی کروں گا جو میرے ضمیر کے مطابق ہو! اگر انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے تو پھر ان کے منہ پر کہنے والا بھی فضل الرحمن ہی ہے۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور فیصل واوڈا نے سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن بینچز پر نا بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں 6 آزاد سینیٹرز نے حکومتی یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کے حوالے سے فیصلے کرلیے ہیں۔ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایوان میں حزب اقتدار یا حزب اختلاف کا حصہ نا بننے اور نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے اور 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے والے سینیٹر عبدالقادر نے حکومتی بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر عبدالشکور خان نے سینیٹ میں اپوزیش بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جیکب آباد میں اساتذہ نے نقل کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالاہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آباد میں میٹرک کے امتحانات میں نقل بالکل عام ہوگئی ہے، انتظامیہ امتحانات کے دوران نقل رکوانے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے بلکہ نقل کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں امتحان کے دوران طلباء کی نقل کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اساتذہ نے زدوکوب کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اساتذہ نے صحافیوں کو لاتوں اور گھونسوں سے بری طرح دھوڈالا یہاں تک کہ پولیس اہلکاروں کو صحافیوں کو بچانے کیلئے مداخلت کرنی پڑی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی پیداوار کیلئے 20کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں 18 نکاتی ایجنڈے غور کیا گیا، اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں دفاعی پیداور کیلئے 20 کروڑ وپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک کیلئے ایڈوانس سبسڈی کی مد میں 70 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کو تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کی گئی جس کے تحت اسٹیل ملز کے ملازمین کو جنوری سے جولائی تک کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ ای سی سی نے ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی جبکہ وزیر توانائی کیلئے ڈھائی ارب کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی اور خریف سیزن کیلئے یوریا کھاد کی قلت نا ہونے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
سول سروسز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جن میں سے 210 امیدواروں کی تقرری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2023ءمیں 13 ہزار 800 امیدواروں نے سول سروس کے امتحانات کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں جن میں سے صرف 408 امیدوار پہلے مرحلے میں کامیاب ہو سکے تھے۔ دوسرے میں 210 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جن میں سے 84 خواتین اور 126 مرد کامیاب ہوئے تھے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی طرف سے سول سروسز کے امتحانات میں کامیاب حاصل کرنے والی امیدواروں کے حتمی نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ 210 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست میں 2 امیدوار میاں بیوی ہیں جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی کامیابی کی خبر بریک کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ حزیفہ اورنگزیب نامی ایکس صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمدللہ! میں نے اور میری بیوی نے مل کر ایک خواب دیکھا تھا جس میں ہم ایک ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔ الحمدللہ! میں نے اور بیوی بیوی نے سی ایس ایس 2023ءکے امتحانات میں کامیاب حاصل کر لی ہے۔ ڈاکٹر حزیفہ اورنگزیب نے لکھا کہ میری بیوی کی پوسٹنگ محکمہ ریونیو سروسز میں جبکہ میری پوسٹنگ پولیس سروس آف پاکستان میں ہو گئی ہے، وہ ڈاکٹر ای ایم سی 2021ءکے ساتھ ساتھ گولڈل میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ حزیفہ اورنگزیب کے حوالے سے دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہ سماجیات، سیاست، تاریخ کے علاوہ ٹیچنگ کے شعبے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ حزیفہ اورنگزیب کی بیوی ڈاکٹر حاجرہ نیاز کی طرف سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی کامیابی کی خبر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ شوہر کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ: میں ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر میں تھی جب حزیفہ نے میرے گھر اپنا رشتہ بھیجا تھا تو میں نے انہیں بتایا کہ میرے لیے میرا کیریئر بہت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حزیفہ نے مجھے کہا کہ تو پھر مل کر کرتے ہیں جس کے بعد ہم نے اپنی زندگی کا آغاز کیا، شادی کے بعد سے کے پی کے انوویشن ایوارڈ، پرائم منسٹر ایوارڈ، 19 مضامین میں ایوارڈز، ڈینز آنر، بی بی سی مینشن اور یوتھ انٹیریئر منسٹری کے بعد اب پہلی ہی کوشش میں سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر حاجرہ کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر مشکل موقع پر میں اور میرے شوہر ایک دوسرے کا سہارا بنے ایک دوسرے کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان کامیابی کو سراہے جانے کے ساتھ ساتھ مبارکباد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں اور انہیں لوگوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا جا رہا ہے۔
معروف ٹی وی شو میزبان وسکالر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے نیا انکشاف کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو میں میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے وکیل سے رابطہ عامر لیاقت حسین مرحوم کی وراثت سے حصہ لینے کے لیے کیا ہے۔ دانیہ شاہ عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے عرصہ دراز بعد اس ویڈیو میں منظرعام پر آئی ہیں۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دانیہ شاہ کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھے ہیں کہ میرا ذریعہ معاش کیا تو میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں مظلوم لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ میری امداد کرتے ہیں۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت مرحوم کی وراثت سے اپنا ھصہ لینے کے لیے مدد سے مدد مانگی ہے جس کے لیے میں نے ان سے 2 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ دانیہ شاہ نے مجھے 2 کروڑ روپے دینے کی حامی بھر لی ہے، اب میں دیکھوں گا کہ کون عامر لیاقت مرحوم کی وراثت سے دانیہ شاہ کو حصہ لینے سے روکتا ہے۔ میں دانیہ شاہ کے ساتھ کھڑا ہوں اور اللہ کے حکم سے انہیں عامر لیاقت مرحوم کی وراثت سے حصہ لے کر دوں گا۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت مرحوم کی دانیہ شاہ سے تیسری شادی کے بعد دانیہ نے ان کی نازیبا ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لیک کر دیا تھا جس کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت مرحوم کا بہت مذاق بنا اور 9 جون 2022ءکو وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ہسپتال منتقل کرنے پر ان کی انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔ https://www.instagram.com/galaxylollywood/?utm_source=ig_embed&ig_rid=0f400b7d-21d6-4a76-8249-81777f0845d4
خواتین اور اقلیت کی 30 یا 40 نشستیں مل گئیں تو سنی اتحاد کونسل سنگل لارجسٹ پارٹی بن جائیگی: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تجزیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ اس معاملے کا فیصلہ کر دے گا لیکن اشارتاً کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کس نے اختیار دیا تھا کہ وہ آئین پاکستان یا الیکشن ایکٹ کی تشریح کرنا شروع کر دیں۔ عدالت نے یہ کہہ کر الیکشن کمیشن کا موقف مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے اگر پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن ٹربیونل کے ذریعے کوٹے کے حساب سے انہیں قومی وصوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیت کی 30 یا 40 سیٹیں مل جاتی ہیں تو سنی اتحاد کونسل سنگل لارجسٹ پارٹی بن جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی تو وہی رہے گا لیکن اس کے بعد سب سے بڑی بات یہ ہو گی کہ اس کے بعد سنی اتحاد کونسل مطالبہ کر سکے گی کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے بہت بڑا فرق پڑا ہے، بہت بڑا آئینی بحران پیدا ہونے جا رہا ہے، ابھی تو وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا لیکن بعد میں سپیکر قومی اسمبلی کو بھی کہیں گے کہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ 80 نشستوں پر انتخابی عذرداریاں داخل کی ہوئی ہیں ان میں سے اگر 30 سے 40 سیٹیں ملنے پر سنی اتحاد کونسل قومی و صوبائی اسمبلی میں میجارٹی میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین و اقلیتوں کی نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوٹے کے حساب سے دوبارہ سے کاغذات جمع کروائے جائیں گے جس پر ازسرنو فیصلے ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے پاس آئین کی تشریح کرنے کے صوابدیدی اختیار موجود ہیں، ماضی میں بھی استعمال ہوئے آئندہ بھی ہو سکتے ہیں، 15 جون کے بعد انتہائی اہم فیصلے آئیں گے، سینیٹرز بھی فارغ ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول" ڈیپ فیک" سے تیار کردہ جعلی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول "ڈیپ فیک" کا شکار ہوگئی ہیں، اس ٹول میں مریم نواز شریف کی پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران پولیس یونیفارم میں بنائی گئی تصویر استعمال کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈیپ فیک کے ذریعے تیار کی گئی اس ویڈیو میں پنجاب پولیس کی یونیفارم پہنے مریم نواز شریف کو دو غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ، حالانکہ ویڈیو کو دیکھ کر اس کے جعلی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار ہونے پتا چل جاتا ہے مگر اس کے باوجود اس ویڈیو کو بہت تیزی سےسوشل میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے۔ نبیل خٹک نامی صارف کی جانب سے دوروز قبل یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی جس کے بعد یہ ویڈیو مختلف سیاسی و غیر سیاسی ترانوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان میں چائلڈ لڑکی کی شادیوں حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اب بھی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ایسے ہی واقعہ میں ضلع سوات کی تحصیل بری کوٹ کے علاقے ناگوہا کے رہائشی 70 سالہ معمر شخص کے ساتھ 13 سال کی کم عمر بچی کے ساتھ نکاح کر دیا گیا ہے۔ کم عمر بچی سے نکاح پر اس معمر شخص کے ساتھ ساتھ بچی کے باپ کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چائلڈ پروٹیکشن اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہے اور پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے جس کے بعد نکاح خواں کے ساتھ ساتھ گواہوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ نکاح نامے میں 2 گواہوں کے دستخط کے ساتھ حق مہر بھی مختص کیا گیا ہے اور کم عمر بچی کے والدین کے نام تقریباً 10 لاکھ مالیتی پلاٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچی کی عمر نکاح نامے میں درج کی گئی تاریخ پیدائش کے مطابق 13 برس بنتی ہے اور اور چھٹی جماعت میں تعلیم حاصل کر ہی ہے۔ کم عمر بچی نے بتایا کہ سکول سے واپس آئی تو لوگ اسے مبارکباد دے رہے تھے تو میں کمرے میں جاکر رونے لگی جہاں معمر شخص نے میرے پاس آ کر مجھے مبارکباد دی۔ ہیومن رائٹس کے نمائندوں کی مداخلت کے بعد کم عمر بچی کی رخصتی کو روکا گیا۔ کم عمر بچی نے کہا کہ میں نے اپنے والدین سے کہا ہے کہ میں کسی سے شادی نہیں کروں گی، 13 سالہ کم عمر بچی کے ساتھ نکاح کرنے والے معمر شخص کے ساتھ اس کے باپ کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ 70 سالہ شخص کے 8 بچے اور نواسے بھی ہیں۔ نکاح رجسٹرار کی طرف سے گواہوں کا دستخط شدہ نکاح نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی بری کوٹ حسن شیر نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کر دیا ہے جس کے بعد اس کی صحیح عمر کا پتہ چلے گا۔ بچی کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن میں بھی پیش کریں گے، اگر اس کی عمر 16 سال یا اس سے کم ہونے اور نکاح میں اس کی رضامندی نہ ہونے کی صورت میں والدین، شوہر اور نکاح خواں سمیت گواہوں کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کیلئے بڑا انعام مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں ٹریننگ سیشن کےدوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، اس موقع پر سیلکٹر وہاب ریاض، محمد یوسف، کپتان بابراعظم ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور دیگر بورڈ عہدیداران بھی موجود تھے، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی اور ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 1،1لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی حیثیت کچھ بھی نہیں ہے، امید کرتا ہوں کہ کھلاڑی اس بار پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے اور بغیر کسی دباؤ کے کرکٹ کھیلیں گے اور بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مزید کہا کہ کرکٹ کے میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے، جیت ہوئی تو آپ کی ہوگی اور ہار میری ہوگی، میدان میں آپ لوگ ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، فتح انشااللہ آپ کےقدم چومے گی۔ چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں، میگا ایونٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کرنے اور نسیم شاہ کو ٹی 20 میچز میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی این کے مرکزی صدر ساجد ترین کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں بلوچستان حکومت، چیف سیکرٹری، اے سی اور ڈی سیز کو فریق کو بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوادر میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی پر باڑ لگائی جارہی ، اس اقدام سے مقامی لوگوں کی احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، عدالت فوری طور پر باڑ لگانے کے کام کو فوری طور پر روکنے کے احکامات دے۔ خیال رہے کہ 3 سال قبل حکومت نے بھی گوادر پر باڑ لگانے کی کوشش کی تھی لیکن ساجد ترین ایڈوکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے اس عمل کو رکوادیا تھا۔