افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

taah11hh31.jpg


چاچا کی عرفیت رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے ایس پی ایل کے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے بد زبانی پر معافی مانگ لی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ پریمیئر لیگ کے میچ میں کراچی غازیز کی جانب سے کھیلتے ہوئے افتخار احمد نے لاڑکانہ کے کپتان اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد تلخ لہجہ اختیار کیا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی لیکن فیلڈ میں موجود کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرادیا تھا,سوشل میڈیا کے ذریعہ افتخار احمد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسد شفیق کو قابل احترام قرار دیا اور ان سے معذرت کرلی۔
https://twitter.com/x/status/1752744332958761319
انہوں نے کہا کہ میں آج میدان میں اپنے رویے کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہئے تھا۔

افتخار احمد نے لکھا کہ اسد شفیق بھائی کا میں ذاتی طور پر اور ہمیشہ بہت احترام کرتا ہوں، ہم نے ایک ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے۔

37 سالہ اسد شفیق 2010 کی دہائی میں اس وقت کے پاکستانی کپتان مصباح الحق کی ٹیسٹ سائیڈ کے اہم مڈل آرڈر بلے باز تھے اور انہوں نے اگست 2016 میں پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آنے میں اہم کردار ادا کیا تھا.

پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 77 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے اسد شفیق نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ 2020 میں کھیلا تھا، تاہم وہ مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔