فہد مصطفیٰ سے میرا خاندانی تنازع ہے،ندا یاسر کا انکشاف

8nidayasirfahsmusuttanza.png

مشہور اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ فہد مصطفیٰ سے میری خاندانی دشمنی ہے۔

پاکستان میں مارننگ شو کی مشہور میزبان اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ندا یاسر نے ایک انٹرویو کےد وران فہد مصطفیٰ سے خاندانی تنازعہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ندا یاسر ایک پوڈکاسٹ میں خصوصی انٹرویو دے رہی تھیں، میزبان نے سوال کیا کہ آپ اور فہد مصطفیٰ ایک ہی چینل سے منسلک ہیں آج تک وہ آپ کے مارننگ شو میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟


ندا یاسر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پروگرام میں کیوں نہیں آتے یہ وجہ میں آن ایئر نہیں بناسکتی تاہم آپ ایسا سمجھ لیں کہ میری ان سے خاندانی دشمنی ہے۔

بعدازاں ندا یاسر نے اس انکشاف کی خود ہی تردید کی اور کہا ہے ہماری کوئی خاندانی دشمنی نہیں ہے تاہم ہمارے بیچ کچھ خاندانی تنازعات ہیں جس وجہ سے وہ میرے شو میں شریک نہیں ہوتے۔

خیال رہے کہ ندا یاسر ایک نجی ٹی وی چینل پر مارننگ شو کرتی ہیں ، اسی ٹی وی چینل پر فہد مصطفیٰ ایک گیم شو کی میزبانی کرتے ہیں ، ندا یاسر کا مارننگ شور اور فہد مصطفیٰ کا گیم شوپاکستان کے سب سے زیادہ پسند کیےجانے والے شوز میں شامل ہیں