قومی کرکٹر محمد رضوان کے نام ایک اور ریکارڈ

5rwanrecordfghjl.png

ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رضوان کے نام ہوگیا,نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں نائب کپتان محمد رضوان نے ریکارڈ قائم کرلیا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کیویز کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں رضوان نے 5 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور وکٹ گنوابیٹھے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کیلئے ٹی20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد آفریدی، تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے اور رہے گی۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی سبقت حاصل کر لی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں صائم ایوب ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 7 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔