لیگزکھیلنےکی اجازت نہ ملنے کامعاملہ،قومی کرکٹرکن متبادل آپشنز پرغورکرنےلگے؟

8crkckerrplananabsjhs.png

حارث رئوف کے سنٹرل کنٹریکٹ کو معطل کرنے کے حوالے سے کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تشویش: رپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے بہت سے کھلاڑیوں نے دوسرے ملکوں کی لیگز میں کھیلنے کے لیے متبادل آپشنز تلاش کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوران قومی کھلاڑیوں کے غیرملکی لیگز کھیلنے کیلئے نوآبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) لینے کے معاملے پر ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ معاملات خراب ہو گئے تھے تاہم کرکٹ بورڈ نے یہ مسئلہ حل کر لیا تھا۔

قومی کھلاڑیوں نے غیرملکی کرکٹ لیگز میں کھیلنے کیلئے این او سی کے حوالے سے ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ سے وضاحت طلب کی تھی جس پر سابق کھلاڑی نے اس فیصلے کا ذمے دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹھہرایا تھا۔ معاملہ سامنے آنے پر بہت سے کھلاڑیوں نے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے یا فری لانسنگ کرنے پر غور شروع کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رئوف کے سنٹرل کنٹریکٹ کو معطل کرنے کے حوالے سے کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسا کھلاڑی جس نے پچھلے کئی سالوں سے ریڈبال کرکٹ نہیں کھیلی اسے اچانک سے زبردستی لانے کی کوئی منطق نہیں ہے۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا 9 واں سیزن شروع ہونے سے صرف 2 دن پہلے فاسٹ بائولر حارث رئوف کا سنٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا تھا۔ حارث رئوف کو سنٹرل کنٹریکٹ سے نکالنے اور 30 جون 2024ء تک کیلئے کسی بھی کھلاڑی کو غیرملکی کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے سے سوالات اٹھنے کے ساتھ انہیں سزا سنانے پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ میچ نہ کھلنے پر حارث رئوف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کیا ہے۔ پی سی بی کمیٹی نے معاملے کی مکمل سماعت کرنے کے بعد حارث رئوف کا سنٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023ء سے ختم کرتے ہوئے 30 جون 2024ء تک کسی بھی غیرملکی کرکٹ لیگ میں کھیلنے کیلئے این او سی جاری کرنے کی سزا سنائی ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Naqvi na kon sa L$n put lana hay.
Its about principles and recording your protest. Pakistani bus yehi sooch ker chup bhaitay rehte hai hamray yeh kerne so kya farak parday ga!

PSL ka ek bhi ticket nahi khareedo jub poori duniya mein khaali stadium ke nazaray jaaien gay to log sawal nahi karaingay?

Jub viewership be asar parday ga saray sponsor pheechay hutt jaiengay. Yeh pepsi shepsi ke logons shirts pe nazar aathay hai, is se croreon ki kamai hoti hai

Fauji saray products aur services boycott kerdo, jub inkay bank accounts khali hona shuru hongay to inki cheekhain nahi niklay gi?

Today starbucks is crying with a loss of $4 billion because people boycotted them because of Gaza. This is the power.

Is liye chawal maarne se phele zara sooch liya karo