سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے عربی زبان میں پی ٹی آئی اور عمران خان مخالف وی لاگ کرڈالا ہے، صحافیوں و سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل پر دلچسپ تبصرے شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے عربی زبان میں اپنا وی لاگ جاری کردیا ہے ، وی لاگ کے ساتھ لکھے ٹائٹل میں کہا گیا ہے کہ" پی ٹی آئی کی کہانی ختم، عمران خان نے اپنی ہی پارٹی کو تباہ کردیا ، 9 مئی سانحہ میں کیا ہوا۔
اس وی لاگ پر صحافی سلمان درانی نے کہا کہ مبشر لقمان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح محمد بن سلمان اور عمران خان میں فاصلے پیدا کردیں، مبشر لقمان نے تو اپنے وی لاگز کی عربی میں ڈبنگ شروع کردی۔
محسن رفیق نے کہا کہ سعودی عرب عمران خان کو پسند نہیں کیونکہ عمران خان ایک آزاد انسان ہیں اور سعودیہ عرب کونوازشریف، شہباز شریف اور زرداری جیسے لوگ چاہیے، جو ان کے اشاروں پر ناچیں کیونکہ سعودیہ اسلامی ممالک کو کنٹرول کررہا ہے اور اسلامی دنیا کا سب سے بڑا مافیا ہے۔
دوسری ٹویٹ میں محسن رفیق کا مبشر لقمان کی پوری کوشش ہے کسی بھی طرح محمد بن سلمان اور عمران خان میں فاصلے پیدا کیے جاسکیں، مبشر لقمان نے تو اپنے وی لاگز کی عربی میں ڈبنگ بھی شروع کردی ہے۔