ن لیگ اور پی ڈی ایم کی اپنے آپ سے دشمنی

hakmaahas.jpg

ن لیگ اور پی ڈی ایم کو دشمنوں کی ضرورت نہیں، یہ اپنے لئے کافی ہیں، شاید اسی لئے عمران خان پرسکون ہے اور انکے خلاف کوئی سخت بیان نہیں دیتا جبکہ ن لیگ اور پی ڈی ایم ذاتی حملوں پر اتر آئی ہے اور دھڑا دھڑ کیسز بنوارہی ہے۔

رجیم چینج آپریشن کے بعد سے اب تک شہبازحکومت نے جو کیا اسکا انہیں فائدہ نہیں ملا الٹانقصان ہی ہوا۔ توشہ خانہ، توہین مذہب، توہین عدالت، دہشتگردی کے مقدمات، بشریٰ بی بی، فرح گوگی، ممنوعہ فنڈنگ اور نہ جانے کتنے مقدمات میں عمران خان کو پھنسایا، آئے روز کسی نہ کسی کو لانچ کیا، آڈیوز لیک ہیں لیکن بات نہیں بن پارہی۔

عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری ن لیگ کا خواب ہے جو اب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا، عمران خان کی گرفتاری کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ جب بھی کوشش کی جاتی تو پہلے بنی گالہ اور اب زمان پارک کارکنوں سے بھرجاتا اور ہر بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

عمران خان کو تو الیکشن کمپین کیلئے پیسے خرچ کرنیکی ضرورت نہیں پڑرہی، شہبازحکومت کوئی نہ کوئی ایسا کام کرکے کمپین کروادیتی ہے جیسے کچھ دن پہلے عمران خان کی لاہورہائیکورٹ پیشی پر افواد پھیلائی گئی کہ عمران خان کو لاہور ہائیکورٹ گرفتار کیا جائے گا تو لاہورہائیکورٹ پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور عمران خان لاہور ہائیکورٹ ریلی کی صورت میں پہنچے۔ عمران خان جو قاتلانہ حملے کے بعد زمان پارک بیٹھے تھے انکی یہ بغیرخرچہ کئے پہلی ریلی بن گئی۔

اسی طرح اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر بھی ہزاروں کارکن انکے ساتھ ہے جس پر ن لیگ نے بہت لے دے کی کہ عمران خان نے عدالتوں کو دباؤ میں لانے کیلئے کارکنوں کو جمع کیا ہے۔

کچھ روز قبل بھی عمران خان کو گرفتار کرنیکی کوشش میں حکومت عمران خان کو توگرفتار نہ کرسکی الٹا عمران خان کی الیکشن کمپین بنادی اور عمران خان سارا دن ٹی وی سکرینز کی زینت بنارہا۔رہی سہی کسر مریم نواز اور لیگی رہنماؤں نے ٹویٹس اور پریس کانفرنسز کرکے پوری کردی۔

شاید ن لیگ کو احساس ہوگیا تھا کہ عمران خان نے ساری میڈیا کوریج لے لی اسی لئے عمران خان پر پیمرا کے ذریعے پابندی لگوائی گئی لیکن یہ پابندیاں حل نہیں۔ عمران خان کو یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی بین کرنا پڑے گا کیونکہ 8 کروڑ پاکستانی موبائل فونز رکھتے ہیں جو زیادہ تر یوٹیوب، فیس بک ، وٹیس ایپ یا ٹوئٹر پر رہتے ہیں

ن لیگ کس کس کو بین کرے گی؟ عمران خان نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا وہ پاکستانیوں کو یاد ہوگیا۔ اب تو ساری کمپین کارکنوں اور رہنماؤں کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کو گرفتار بھی کرلیں اور نظر بند بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا۔

رہی سہی کسر کچھ روز قبل نگران حکومت نے عمران خان کی ریلی روکنے کی کوشش میں پوری کردی، جہاں نہ صرف تحریک انصاف کے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد ہوا بلکہ ایک کارکن ظل شاہ بھی جان سے گیا، جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ اسے گرفتار کرنے کے بعد اس پر بہیمانہ تشدد ہوا، پوسٹمارٹم رپورٹ میں اسکے دماغ، نازک اعضاء پر تشدد ثابت ہوا۔

مشرف دور کے 2002 کے الیکشن میں بے نظیر ملک سے باہر تھیں، آصف زرداری جیل میں تھا، بلاول سیاست میں نہیں تھا ، کمپین مخدوم امین فہیم کو چلانا پڑی لیکن پیپلزپارٹی 80 کے قریب اور ق لیگ جسے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت تھی وہ 105 سیٹیں لے سکی جس کیلئے حکومت بنانا مشکل ہوگیا۔ اسکے بعد حکومت بنوانے کیلئے پیپلزپارٹی سے پیٹریاٹ گروپ نکالنا پڑا اور مولانا اعظم طارق کو جیل سے نکال کر ووٹ ڈلوانا پڑا۔

الیکشن 2018 میں نوازشریف اور مریم نواز گرفتار تھیں تو اسکے باوجود 82 سیٹیں لے گئی لیکن عمران خان کا معاملہ ان سے بھی بہت مختلف ہے، اسکے خلاف اٹھایا گیا ہر قدم اسکی الیکشن کمپین بن رہا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے دنوں جب عمران خان نے اسمبلیاں توڑیں یا 25 مئی کے بعد ن لیگ اور پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن میں چلی جاتیں تو شاید سادہ اکثریت سے جیت جاتیں اور پانچ سال کیلئے حکومت بنالیتیں جس پر عمران خان بھی اعتراض نہیں کرسکتا تھا۔

اسوقت پی ڈی ایم الیکشن میں جاتی ہے تو مہنگائی، برے معاشی حالات کی وجہ سے اسکی حالت بہت پتلی ہوگی،ووٹر حکومت سے بدظن ہوچکا ہے عمران خان کی دوتہائی اورتین چوتھائی اکثریت سے جیت کی باتیں ہورہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم جماعتیں الیکشن ٹالنے کی کوشش کررہی ہیں، اسکے لئے عمران خان کو گرفتار، نااہل کرنے کی بھی کوشش ہورہی ہے،کچھ لوگوں کے مطابق عمران خان کی جان لینے کی بھی کوشش ہورہی ہے ۔

اس وقت بھی ن لیگ کے پاس آخری موقع ہے، اگر قومی اسمبلی توڑکر الیکشن میں چلی جائے تو کچھ نہ کچھ عزت بچ سکتی ہے ورنہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن میں عمران خان حکومتیں بنانے میں کامیاب ہوگیا تو قومی اسمبلی بھی انکے ہاتھ سے مکمل طور پر نکل جائےگی۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
کمپنی عقل سے تو خیر ہمیشہ ہی پیدل رہی ہے ، صحافیوں کے سامنے بیٹھ کر رو رہے ہیں کیا بلا سر پڑ گئی ہے، نیازی اینڈ کو کو لانے سے پہلے بڑا سمجھایا گیا تھا تب سمجھ نہیں آیا تھا۔ اب الطاف حسین کی طرز کا کوئی سخت ایکشن نا لے لیں مبادہ کچھ کا کچھ ہو جائے اور ملک خدانخواستہ آگ میں گھر جائے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
Fq2TnfDWIAAC2AR

شودوں نے شودے ہی رکھے ہیں کوئی عقل والا نہیں رکھا
 
Last edited: