کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان سپرلیگ 9 کا شیڈول سامنے آ گیا

14psl9schedlerhjkl.png

12 فروری 2024ء سے پاکستان سپرلیگ 9 کے لیے ٹیموں کی آمد شروع ہو جائے گی: ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائز کی مشاورت سے ٹورنامنٹ کا شیڈول مرتب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں سیزن کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس کے مطابق اگلے مہینے 17 فروری 2024ء سے پی ایس ایل 9 کا آغاز ہو گا۔

پاکستان سپرلیگ کا 9 واں ایڈیشن 17 مارچ 2024ء تک جاری رہے گا جس میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کے پہلے مرحلے کے تمام میچز صوبائی دارالحکومت لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں منعقد کیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ صوبائی دارالحکومت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب کا انعقاد کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کیا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جب لیگ کے 6 اور کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔ پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں سیزن کے 3 میچز راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ 2 میچز صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کے وقت کھیلے جائیں گے۔

مجموعی طور پر سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 11 میچز، راولپنڈی اور لاہور میں 9،9 میچز جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ 12 فروری 2024ء سے پاکستان سپرلیگ 9 کے لیے ٹیموں کی آمد شروع ہو جائے گی، شیڈول کے مطابق 4 دن ٹیموں کے آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں رنگوں اور روشنیوں سے سجی تقریب میں پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ گزشتہ ماہ ہی مکمل کر لیا گیا تھا اور تمام فرنچائزز نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا تھا۔ پی ایس ایل 9 ڈرافٹنگ کی تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد کی گئی تھی جس میں فرنچائزز مالکان، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف اور کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1734985443559821612
 
Nice2MU

President (40k+ posts)

بس یہی بکواس کرتے رہو بے غیرتوں ۔۔اصل کرکٹ تو بھول گئے۔۔

ان بیشرموں کو کل ہی آسٹریلیا نے ٹیسٹ میں وائٹ واش کر دیا ۔۔