لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق

lah1h1h2211.jpg

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سب انسپکٹر باغبانپور ارشد سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے, لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جانے والے سب انسپکٹر ارشد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

مسلح افراد نے پولیس افسر پر اندھا دھند فائرنگ کی,گردن، چھاتی اور پیٹ میں تین گولیاں لگی اور پھر اُسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچ نہ سکا۔

دوسری جانب تھانہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی ایس ڈی پی او کاہنہ کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ایس یپ ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت امتیاز اور محمود کے ناموں سے ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہواہے,سیف سٹی کیمروں ،سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

لاہور شاہدرہ کے علاقہ میں نجی ہسپتال میں ڈکیتی،چھ ڈاکووں ہسپتال میں موجود خواتین اور ڈاکٹرز کو لوٹتے رہے۔ متعدد بار کالز کے باوجود پولیس نہ پہنچی
https://twitter.com/x/status/1784466809074123116
گزشتہ ہفتے لاہور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے تھے,فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں پیش آیا,پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی تھی,وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچی اور فائرنگ کرنے والے ملزم شہباز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔