ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1785746455396847621
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور شاہ خرچیاں ختم کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔ وطن عزیز سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ شاہ خرچیاں ختم اور مزدوروں کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو بہت زیادہ تنگ بنا رکھا ہے۔ عام آدمی کے لیے شب وروز محنت کے باوجود اخراجات بڑی مشکل سے پورے کر رہا ہے۔ آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ یہ کمی مہنگائی کا متبادل تو نہیں لیکن حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ملک سے امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مزدور کی عظمت کا پورا احساس ہے۔ میرے والد بھی ایک مزدور تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم خالصہ کالج امرتسرمیں حاصل کی اور پھر اپنے بھائیوں کے ساتھ لاہور آ گئے۔ وہ صبح میں تعلیم اور شام کی شفٹ میں فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں امرا یا کاروباری افراد جو ترقی کرتے اور دولت کماتے ہیں۔ اس میں مزدور کا پسینہ بھی شامل ہے، کیونکہ اس کی محنت کے بغیر سرمایہ کار کی دولت میں اضافہ نہیں ہوتا۔ سرمایہ کار اور مزدور ایک ہی گاڑی کے دو پہیےہیں۔ محنت کش ہم سب کیلیے سرمایہ حیات ہیں، ملک میں بسنے والے تمام کاروباری افراد کی دولت میں مزدوروں کا بھی حق ہے۔ اگر مزدور کو اس کا جائز حق فی الفور نہیں ملے گا تو یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات چیلنجنگ ہیں۔ کھربوں روپے ڈوب اور کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ ہم مل کر اپنے وطن کو اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا عظیم مقام حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم اجرت 30 ہزار تھی۔ اس بجٹ میں پوری کوشش ہوگی کہ جتنا زیادہ اضافہ کر سکتے ہیں کریں۔ مزدور کی خوشحالی کیلئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جب کہ شاہ خرچیوں میں کمی لانے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ بہت جلد سعودی سرمایہ کار پاکستان آنے والے ہیں۔ پاکستانی کاروباری اور سرمایہ کاروں سے گزارش ہے کہ ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور ہم وہ منصوبے بنائیں جو ترقی یافتہ ممالک میں بنائے جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو یقین دلاتا ہوں بطورخادم پاکستان صوبوں سے مل کرمحنت کشوں کی ایسی خدمت کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی کہ کسی حکومت نے بندہ مزدور کا احترام اور خیال کیا تھا۔


Source
https://twitter.com/x/status/1785606387906560361 https://twitter.com/x/status/1785672021117895145
 
Last edited by a moderator:

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
440080270_441795691866220_8941993859814833648_n.jpg
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
GHQ ka selected haramkhor 40 saal tak bhutto faimly kai sath milki mulk ka bheera gharq kia. Dunya mai sab sai zyada beinsafi zulam berozgari aor ghareebi aor kia reh gaya tabah karnai kai lia, Pakistan sirf naam ka reh gaya
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt keh raha hay kay mulk say corruption khatum karay ga.🤣 🤣 🤣
Bilkul Aysay he jaysay pornhub key mia khalifa kahay kay may pornography khatum karoon gi. 😁😁
😁