ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے کیوں روکا؟بیوی کا بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر پر تشدد

1تیککوییتیھئسنبابد.png

اسلام آباد میں ایک شخص کو اپنی بیوی کو ٹک ٹاک پر ڈانس ویڈیو بنانے سے روکنا مہنگا پڑگیا، بیوی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص نے اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی میں شکایت درج کروائی ہے اور موقف اپنایا ہے کہ میں اپنی بیوی کو سیر کروانے کیلئے موٹرسائیکل پر شکر پڑیاں لے کر گیا، بیوی نے ایک مقام پر موٹرسائیکل رکوا کر سڑک کے کنارے دوپٹہ اتار کر بال کھول کر ویڈیو مجھے ویڈیو بنانے کا کہا اور بتایا کہ اس نے یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنی ہے۔

شوہر کے مطابق میں نے اپنی بیوی کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ہم دین دار لوگ ہیں اور میں ایک غیرت مند مرد ہوں، اس بات پر میری بیوی نے جھگڑنا شروع کردیا، میں نے بہت مشکل سے اسے موٹرسائیکل پر بٹھایا اور گھر کا رخ کیا، بیوی نے سارے راستے مجھے تماشہ بنایا یہاں تک کے موٹرسائیکل پر سے چھلانگ مارنے کی کوشش بھی کی۔

متاثرہ شخص کے مطابق میری بیوی نے اس بات پر جھگڑا کیا کہ میں نے اس کی ڈانس ویڈیو نہیں بنائی، بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ گھر آکر اس نے اپنے والدین کو فون کیا، اگلے دن ایک بجے میرے سسرال والے میرے گھر حملہ آور ہوئے، انہوں نے میرے گھر کے گیٹ کو ٹھوکریں ماریں ، نا صرف مجھے بلکہ میرے بھائی اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

شوہر نے اپنا بچاؤ کروانے کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی جس کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کے سسر اور تین خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
 

A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
Matlab key ab biwiyaan shoharoun per tashaddud karrahi aur harass karrahi hain . Tabdeeli aayee nahi hay, Tabdeeli aagayee hay😂