گندم درآمد سےمتعلق بیوروکریسی کے غلط فیصلے،ملک کوکتنے ارب ڈالر کانقصان ہوا؟

15ganndamkajsnuqsanddd.png

نجی شعبے کو گندم امپورٹ کرنے سے متعلق بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانے کو 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ملک میں گندم کی فراوانی ہونے کے باوجود مزید 35 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت مانگی تو ای سی سی نے اس کی منظوری دیدی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے نجی شعبے کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے پہلے 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی سمری تیار کی گئی، وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈسیکیورٹی کی جانب سے ہر کسی کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی، یکم اپریل 2024 تک ملک میں حکومت کے پاس گندم کا 3 لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود تھا۔

مارچ کے مہینے میں سندھ میں گندم کی نئی فصل تیار تھی جس کے بعد ملک میں گندم کی امپورٹ کی ضرورت نہیں تھی، تاہم بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے ملک کو ایک ارب ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان ہوا جبکہ نگراں حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج گندم کاشت کرنے والے کسان نقصان کا سامنا کرررہے ہیں۔
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Someone in ECC with vested interests needs to be sorted out. Bureaucracy plays very safe in cahoots with the criminals at higher forums.