کاروبار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا نظام انسٹال کیا گیا تھا جس میں آج تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی اور کاروبار تعطل کا شکار ہوگیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تکنیکی خرابی کے بعد اسٹاک ایکسچینج کے نظام میں خرابی کے بعد دن میں 12 بجے سے 2 بجے کاروبار روکا گیا تھا۔ رپورٹ کے بعد خرابی دور نہ ہونے کی وجہ سے 2 بجے کے بعد کاروبار تعطل کا شکار ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ بند ہونے کا ایس ای سی پی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا اور ایس ای سی پی انتظامیہ نے سٹاک مارکیٹ انتظامیہ کو شام کے وقت...
مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ برآمدات میں 42 فیصد شرح کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔ خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے درمیان آئی ٹی شعبے کی درآمدات 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی کی برآمدات44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی اس ترقی کو...
اقتصادی امور ڈویژن نےقرضوں سےمتعلق تفصیلات جاری کردیں،جس کے مطابق حکومت نےرواں مالی سال کے3ماہ میں3ارب10کروڑڈالرکاقرضہ لیا، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ یکم جولائی سے 30 ستمبر میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں، حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض لیا،مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی...
روس اور پاکستان کے مابین شیئر ہولڈنگ کے معاہدے (پی ایس جی پی) سے متعلق 4 روزہ مذاکرات کا دور آج سے شروع ہو گا۔ ان مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 20 سالہ مدت کیلئے 3 ارب ڈالرز تک کا قرض و دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری ملے گی۔ جنگ کے مطابق موجودہ حکومت کے سیکرٹری پٹرولیم نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی مستند دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ ان چار روزہ مذاکرات میں ڈھائی سے 3 ارب ڈالرز مالیت کے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کے بیشتر اسٹریٹجک پراجیکٹس کے معاہدوں کو...
پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کرلی ہیں جس سے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نجی چینل ایکسپریس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط تسلیم کر لی ہیں جس کے بعد 6 ارب ڈالرکے قرضہ پروگرام کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے مطابق ڈالر اور روپے کی قدر کااختیار مارکیٹ کو دینے، شرح سود اور ٹیکس نیٹ بڑھنے ، پرائیوٹائزیشن اور پاور سیکٹر اصلاحات کی شرائط رکھی تھیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاشی اہداف...
وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ اور ڈالر کے مہنگا ہونے پر نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت بلڈرز نے پرانی قیمتوں پر مکانات کی تعمیر سے انکار کردیا ہے جس کے باعث منصوبے کا تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ پید اہوگیا ہے۔ تاہم حکومت نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ منصوبے میں کسی بھی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے ترجمان عاصم...
کیاو اقعی پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے؟ وزارت خزانہ کا جواب سامنے آگیا گزشتہ روز معروف بین الاقوامی جریدے "دی اکانومسٹ" نے تینتالیس ملکوں میں مہنگائی اور بیروزگاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے جس کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے تینتالیس ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح نو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح خطے کے دیگر ممالک یعنی چین اور بھارت سے بھی زیادہ ہے۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ...
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر 2021 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ایک ماہ میں 236 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ مشیر تجارت نے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر 2020 میں 203 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس طرح دیکھا جائے تو اس مہینے میں ایف ڈی آئی (فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ) میں 16 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عبدالرازاق نے کہا حکومت کو توقع ہے کہ مختلف شعبوں میں...
جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی ہو گا، گورنر چودھری سرور پُرامید اے آر وائی کا کہنا ہے گورنر پنجاب نے یورپی یونین کے دورے کے دوران 4 نائب صدور اور متعدد ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر چودھری سرور نے اپنے دورے کے دوران 30 سے زائد ارکان یورپی پارلیمان سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اٹلی، برسلز، ہنگری سمیت دیگرممالک کا دورہ مکمل کرلیا، انہوں...
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1اعشاریہ95 فیصد بہتری آئی تو دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 40 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 69 پیسے اضافہ ہوا...
ایندھن کے عالمی بحران سے پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری پر برے اثرات، کوئلے کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فیکٹریوں کو سیمنٹ کی تیاری پر بھاری پیداواری لاگت اٹھانی پڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایندھن کے بحران کی وجہ سے گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے تاہم سب سے زیادہ اضافہ کوئلے کی قیمت میں ہو رہا ہے جس سے سیمنٹ کی صنعت متاثر ہوئی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی فریٹ ان بورڈ قیمت 224 ڈالر فی ٹن تک جا پہنچی ہے۔ کوئلے کی قیمت میں اضافے سے سیمنٹ کی پیداواری لاگت بھی...
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی بھی برقرار ہے۔ انٹر بینک میں آج ایک امریکی ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کرتے ہوئے 172 روپے 78 پیسے تک پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر میں 2روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تاہم کاروبار کے اختتام تک امریکی ڈالر 1 روپیہ 60 پیسے اضافے بعد 172 روپے78 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھائی رہی جس کےباعث سرمایہ کاروں کو شدید نقصان کا سامنا...
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تیل کی درآمد کا بل 97 فیصد بڑھ گیا، اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ مطابق پاکستان شماریات بیورو نے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کا تیل کی درآمد کا بل 97 فیصد بڑھ کر 4.59 ارب ڈالر ہو گیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں بل 2.32 ارب ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 93.21 فیصد اور 10.86 فیصد...
بجلی اور تیل کی قیمتیں بڑھانے کے باووجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اگلے بیل آؤٹ پیکج کیلئے مذاکرات ناکام ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف ایک بار پھر معیاری فریم ورک پر اختلافات اور معیشت کے مستقبل کے روڈ میپ پر غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے مقررہ وقت پر سٹاف سطح پر معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس طرح ایک ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے اور بہتر معاشی صورتحال کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے 4 سے 15 اکتوبر تک مذاکرات کا نیا دور بے نتیجہ رہا۔ پاکستان کی جانب سے...
پاکستانی چائے کے رسیاء، 3 ماہ میں کتنے ارب روپے کی چائے پی گئے؟ دلچسپ تفصیلات منظرعام پر پاکستانی چائے کے ایسے رسیاء ہیں کہ اربوں روپے کی چائے پی گئے۔ صرف تین ماہ میں پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی جاچکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی یعنی جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 388 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیائے خور و نوش درآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 103 ارب 17 کروڑ روپے زائد ہیں۔...
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافے نے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بھاؤ اوپر چڑھادیئے ہیں، عالمی منڈیوں میں فی بیرل کے حساب سے ملنے والے تیل کو مقامی سطح پر لیٹر میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق آج سے چھ سو سال قبل لکڑی کے ان ڈبوں کیلئے لفظ 'بیرل' استعمال کیا جاتا تھا جس میں اس وقت کے لوگ شراب ذخیرہ کیا کرتے تھے۔ 19ویں صدی میں اسی بیرل کو امریکہ کی ریاست پنسلوینیا میں تیل کی ترسیل کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا،1882...
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط کے تحت 330 ارب روپے کے سیلز ٹیکس استثنیٰ کو ختم کرنے کی تیاری کرلی، ٹیکس استثنیٰ بذریعہ صدارتی آرڈی نینس ختم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کے لئے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی شرط رکھی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے حکومت نے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ بذریعہ صدارتی آرڈی نینس ختم کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا...
اسٹاک مارکیٹ میں چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے، زبردست تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے ، تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہیں سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران11سو 11 پوانٹس سے زائد کے زبردست اضافے نے سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ پہنچایا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1ہزار 111اعشاریہ 90 پوائنٹس کا اضافہ ہے ، آج کے کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اہم مالیاتی اشارے میں بہتری کا اشارہ دے دیا ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال اور اس کے بعد دوہزار چھبیس تک مالیاتی اشاروں میں بتدریج بہتری کا امکان ہے،اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو پانچ اعشاریہ چار فیصد سے زائد متوقع ہے،اس حوالے سے ڈان اخبار نے اپنی رپورٹ جاری کردی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی مانیٹر میں آئی ایم ایف نے حکومت کا مجموعی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.2 فیصد، بنیادی خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد اور قرض کی سطح کو جی...
عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں معاشی گروتھ کی شرح3اعشاریہ 9 فیصد تھی تاہم رواں برس یہ شرح 4 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے اور یہ شرح رواں برس 4اعشاریہ 8 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے ، جبکہ...